Gorgeous Xiaomi Mi Mix 3 is the world’s first 5G phone
شومی نے دنیا کا پہلا 5 جی سمارٹ فون می مکس 3 متعارف کرا دیا
شومی می مکس 3 میں 6.4 انچ کی ایمولیڈ سکرین ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس کی سکرین ٹو باڈی ریشو 93.4 فیصد اور ریزولوشن فل ایچ ڈی ہے۔ اس کے میگنیٹک سلائیڈر میں 24 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کے سیلفی کیمرے ہیں۔
اس میں مرکزی سینسر سونی کا IMX576 ہے جس کے بارے میں کمپنی کا دعویٰ ہے کہ وہ کم روشنی میں pixel binning ٹیکنالوجی کی مدد سے چار پکسلز کے ڈیٹا کو ایک 1.8µm پکسل میں یکجاں کر کے زیادہ بہتر تصاویر بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ لیکن ان حالات میں اس کی ریزولوشن کم ہوکر 6 میگا پکسل ہوجاتی ہے۔
(جاری ہے)
فون کی بیک پر 12 میگا پکسل اور 12 میگا پکسل کا ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ ہے۔ اس میں پرائمری سنسر1.4µm پکسل سائز اور f/1.8 لینز کے ساتھ Sony IMX363 ہے جبکہ ٹیلی فوٹو کیمرے کا پکسل سائز 1.0µmاور لینز f/2.4 ہے۔
می مکس 3 میں ایک نیا نائٹ موڈ بھی ہے۔ شومی کا دعویٰ ہے کہ یہ ہواوے پی 20 پرو نائٹ موڈ سے بہتر ہے۔ می مکس 3 میں مصنوعی ذہانت سے منظر کی شناخت کا فیچر بھی ہے۔ اے آئی انجن سے یہ فون بیک گراؤنڈ میوزک کے ساتھ 960 fps سلوموشن ویڈیو بھی بنا سکتا ہے۔
اس فون میں سنیپ ڈریگن 845 چپ سیٹ، 6 جی بی ، 8 جی بی یا 10 جی بی ریم اور 128 جی بی یا 256 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ میموری بڑھانے کے لیے اس فون میں کارڈ سلاٹ نہیں ہے اور نہ ہی 3.5 ایم ایم آڈیو جیک ہے۔ یو ایس بی- سی پورٹ سے نہ صرف اسے فاسٹ چارج کیا جا سکتا ہے بلکہ اس میں 10W وائرلیس چارجنگ کی سہولت بھی ہے۔
می میکس 3 کی سب سے اہم خصوصیت اس کا دنیا کا پہلا 5 جی سمارٹ فون ہونا ہے لیکن اس کا 5جی ورژن 2019 کی پہلی سہ ماہی میں فراہم کیا جائےگا۔ شومی نے تصدیق کی ہے کہ یہ ورژن یورپی ممالک میں بھی لانچ کیا جائےگا۔
شومی می مکس 3 میں MIUI 10 انسٹال ہے۔ اس کے سائیڈ پر Xiao AIاسسٹنٹ کے لیے خصوصی بٹن بھی ہے لیکن یہ ورچوئل اسسٹنٹ صرف چینی زبان میں بات کرتا ہے۔
یہ فون تین رنگوں جیڈ گرین، سفائربلیو اور اونکس بلیک میں پیش کیا جائےگا۔ اس کے 6 جی بی / 128 جی بی ورژن کی قیمت 3299 یوان یا 474 ڈالر یا 420 یورو ہے۔ 8 جی بی / 128 جی بی ورژن کی قیمت 3599 یوان یا 515 ڈالر یا 450 یورو ہے۔ 8 جی بی / 256 جی بی ورژن کی قیمت 3999 یوان یا 575 ڈالر یا 505 یورو ہے۔ تمام ورژن کے ساتھ 10W وائرلیس چارجر اور حفاظتی کیس بھی فراہم کیا جائے گا۔
اس فون کے 10 جی بی ریم ورشن کو Forbidden City کا نام دیا گیا ہے۔ اس کی قیمت 4999 یوان یا 720 ڈالر یا 630 یورو ہوگی۔
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry