Grand Opening of OPPO Store in Sheikhupura

Grand Opening Of OPPO Store In Sheikhupura

اوپو شیخوپورہ سٹور کا افتتاح

صارفین کو بہترین معیار کی پراڈکٹس اور تسلی بخش سروس فراہم کرنے کے لیے اوپو پاکستان کی جانب سے شیخوپورہ میں اوپو سٹور کا آغاز کر دیا ہے۔اس اوپو سٹور پر کمپنی کے تمام موبائل فون دستیاب ہونگے اور صارفین انہیں خریدنے سے قبل استعمال کرکے بہترین انتخاب کرپائیں گے۔
فی الوقت کمپنی پاکستان میں 6 سمارٹ فونز فروخت کررہی ہے جس میں Find 7a, N1 mini, Neo 3, R1k, OPPO Yoyo اور OPPO Joy شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اوپو کی جانب سے تین سمارٹ فونز Find 7a ، N1 mini اور OPPO Joy پر ڈسکاؤنٹ آفر فراہم کی جارہی ہے۔
اسکے علاوہ شیخوپورہ اوپو سٹور سے خریداری کرنے والے صارفین 9، 10 اور 11 تاریخ کو بذریعہ قرعہ اندازی مفت سمارٹ فونز اور دیگر انعامات جیتنے کا موقع بھی ملا۔ کمپنی کی جانب سے جلد پاکستان میں مزید سٹورز کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے اور اسی ماہ کے اختتام تک گجرات اور سکھر میں بھی نئے سٹور کھولے جائیں گے۔
تاریخ اشاعت: 2015-01-12

More Technology Articles