Haier to start mobile and laptop manufacturing unit in Pakistan

Haier To Start Mobile And Laptop Manufacturing Unit In Pakistan

ہائیر پاکستان میں موبائل اور لیپ ٹاپ بنانے کا یونٹ لگائے گا

ہائیر پاکستان کے ڈائریکٹراور ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس میں سی ای او جاوید آفریدی نے اعلان کیا کہ وہ پاکستان میں موبائل اور لیپ ٹاپ کا یونٹ لگائیں گے۔انہوں نے مزید یہ بھی بتایا کہ اس یونٹ کا افتتاح وزیر اعظم پاکستان کریں گے۔
پاکستان میں ہائیر کے موبائل اور لیپ ٹاپ یونٹ کا قیام وزیر اعظم کی اُن کوششوں کا نتیجہ ہے جو وہ بیرونی ممالک کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں لانے کےلیے کر رہےہیں۔

(جاری ہے)


ہائیر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ بھی ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کو فروغ دیا جائے گا۔اس کے علاوہ ہائیر نے کرکٹ سے تعلق رکھنے والی مختلف شخصیات کو ایوارڈ سے بھی نوازا ۔ شاہد آفریدی کو لائف ٹائم اچیومنٹ کا ایوارڈ، یونس خان کو ایکسیلنسی ایوارڈ جبکہ لٹل ماسٹر حنیف محمد کو 10 ہزار امریکی ڈالرکا چیک دیا گیا۔ امید ہے کہ ہائیر کے بعد مزید کمپنیاں بھی پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کریں گی۔

تاریخ اشاعت: 2015-01-19

More Technology Articles