Have trouble texting and walking Apple got you covered!

Have Trouble Texting And Walking Apple Got You Covered!

کیا آپ کو بھی چلتے ہوئے میسج ٹائپ کرنے میں دشواری کا سامنا ہے؟

آپ میں سے وہ لوگ جو چلتے ہوئے پیغام رسانی کی وجہ سے کسی نہ کسی مصیبت میں مبتلا ہو جاتے ہیں ، یقینًاایپل کی اس نئی پیٹنٹ ایپ کو سراہیں گے۔
امریکی پیٹنٹ اور ٹریڈ مارک آفس کی طرف سے جمعرات کو شائع کی گی ایک خصوصی تجویز میں اس پیٹنٹ ایپ کی "Transparent Texting" کے بارے میں بتایا گیا،جو آپ کے فون کے پیچھے کے کیمرے کی مدد سے آپ کے آگے کے ماحول کی مسلسل ویڈیو سکرین پر دکھاتی رہے گی۔

(جاری ہے)

ویڈیو بالکل شفاف ہوگی اور آپ بیک گراؤنڈ میں ویڈیو دیکھ سکیں گے جبکہ پیشِ منظر آپ کا ٹیکسٹ ہوگا۔
بیشک اس کا ایک طریقہ اور ہے اور وہ ہے کہ چلنے کے دوران آپ پیغام رسانی سے پرہیز کریں مگر آج کل دوسرے کام کرنے کے دوران بھی جیسے ہر کوئی اپنے موبائل فونز کے ساتھ چپکا رہتا ہے ایپل کا مقصد آپ کو پیغام رسانی کے دوران کسی درخت سے ٹکرانے یا کسی مین ہول میں گرنے سے بچانا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-03-28

More Technology Articles