Here is how the Huawei P9 dual camera system works

Here Is How The Huawei P9 Dual Camera System Works

ہوواوے پی 9 کے کیمرے کیسے کام کرتے ہیں؟

ہوواوے نے اپنا تازہ ترین فلیگ شپ پی 9(P9) لانچ کرا دیا ہے۔ اس موبائل کی سب سے اہم خصوصیت اس کے کیمرے ہیں ۔اس موبائل میں دو رئیر کیمرے نصب کیے گیے ہیں۔
ماضی میں بھی کچھ ڈیوائس میں دو رئیر کیمرے منظر عام پر آئے ہیں تاہم اُنہیں 3ڈی یا فوکس کی تبدیلی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ پی 9 کے دونوں کیمرے ایک ہی تصویر بنائیں گے جو کوالٹی میں بہت بہتر ہوگی۔

آئیے ان کے کام کا طریقہ کار اور چند مزید سوالات کے جوابات دیکھتے ہیں۔

دونوں کیمرے کیا کام کریں گے؟
پی 9کے دونوں کیمرے دو الگ الگ کام کریں گے۔ایک کیمرے میں روایتی آر جی بی سنسر ہے، جس کا مطلب ہے یہ رنگین تصاویر لیتا ہے۔دوسرے میں مونو کروم سنسر ہیں جو صرف بلیک اینڈ وائٹ منظر کی تصویر بنائے گا۔

(جاری ہے)


شاید آپ کو بلیک اینڈ وائٹ سنسر کا سن کر حیرانی ہو۔

اگرچہ کیمرے سے بلیک اینڈ وائٹ تصاویر بھی لی جا سکتی ہیں مگر ان کیمروں کا مقصد منظر کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات جمع کرنا ہے، جنہیں پراسس کر کے کیمرہ بہترین تصویر بناتا ہے۔مونوکروم سنسر یہ دیکھتا ہے کہ تصویر میں کس پوائنٹ پر کتنی روشنی پڑ رہی ہے ۔ مونو کروم سنسر کو اس بات سے غرض نہیں کی روشنی کا رنگ کونسا ہے۔آر جی بی سنسر ہی دیکھتا ہے کہ روشنی کا کون سا رنگ کہاں جا رہا ہے۔
آر جی بی سنسر ہی روشنی کے رنگوں کو پراسس کرتا ہے۔ دونوں سنسر کی معلومات کی بنیاد پر پی 9 بہترین تصویر بناتا ہے۔
ہوواوے کا دعویٰ ہے کہ پی 9 ایپل کے آئی فون 6 ایس کے مقابلے میں 270 فیصد اور گلیکسی ایس 7 سے 70فیصد زیادہ روشنی کی منظر کشی کرتا ہے۔

دونوں کیمرے ایک ساتھ کیسے کام کریں گے؟
پی 9کے دونوں کیمرے ایک ساتھ تصویر لیں گے، جس کے بعد پی 9 ان دونوں سے ایک تصویر بنائے گا۔
دونوں تصویروں سے بنائی گئی ایک تصویر ایک کیمرے کی تصویر سے بدرجہا بہتر ہوگی۔ دونوں کیمروںمیں زیادہ اہم کام تو آر جی بی یعنی رنگین کیمرے کا ہےلیکن کلر انفارمیشن کو مونوکروم کیمرے کی معلومات سے ملا کر جو تصویر بنے گی وہ ایک آر جی بی کیمرے کی تصویر سے سائز اور کوالٹی میں بہتر ہوگی۔

صرف ایک ہی کیمرہ کیوں استعمال نہیں کیا گیا ؟
بہتر تصاویر کے لیے ضروری ہے کہ سمارٹ فونز میں اچھا اور بڑا کیمرہ لگایا جائے، تاہم سمارٹ فون کے چھوٹے ہوتے سائز کی وجہ سے ہوواوے نے بہتر سمجھا کہ ایک کی بجائے 2 کیمرے لگا کر ان سے بہترمعیار کی تصویر حاصل کی جائے۔


پی 9 کے کیمرہ میں Leica کی کتنی سپورٹ ہے؟
لیکا(Leica) کے کیمرے 7ہزار ڈالر میں فروخت ہوتے ہیں، اپنے معیار کے اعتبار سے یہ یقیناً بہت بہترین ہوتے ہیں ۔ لیکا اور ہوواوے کے درمیان شراکت داری کا ایک معاہدہ بھی ہوا ہے، تاہم اس شراکت داری کا مقصد فون میں لیکا کے سنسر لگانا نہیں ہے۔ لیکا نے ہوواوے کو سنسر ڈویلپمنٹ میں مدد دی ہے، اس وجہ سے ہوواوے کی کیمروں پر لیکا سرٹیفائیڈ بھی لکھا ہوتاہے۔


کیا دو کیمرے سمارٹ فون کو سست کر دیں گے؟
بظاہر پی 9 کے دو کیمروں سے اس کی رفتار کے سست ہونے کی کوئی وجہ سمجھ نہیں آتی۔ہوواوے ڈیوائس میں سپیڈ کے لیے الگ سے depth processor استعال کر رہا ہے۔یہ پروسیسر فوکس کو سافٹ وئیرز پر انحصار کرنے والےکیمرے کی نسبت 200فیصد زیادہ تیز رفتاری کے ساتھ کیلکولیٹ کر سکتا ہے، اس لیے کہا جا سکتا ہے کہ پی 9 میں دو کیمرے ہونے کے باوجود اس کی رفتار سست نہیں ہوتی۔


ڈیوائس میں ملٹی پل موڈ کیوں ہیں؟
پی 9 منظر کشی کےلحاظ سے موڈ ستعمال کرتا ہے۔قریب کے مناظر کے لیے پی 9 لیزر فوکس استعمال کرتا ہے۔ یہ معیاری تیکنیک بہت سے سمارٹ فونز میں استعمال ہوتی ہے۔اس میں ڈیوائس دیکھتی ہے کہ لیزر کتنی دیر میں ٹارگٹ تک پہنچ کر واپس آتی ہے۔ اس سے ٹارگٹ کی کیمرے سے دوری کا پتہ چلتا ہے۔ دور کے مناظر میں پی 9 دیکھتا ہے کہ کس چیز کو فوکس کیا جائے۔فوکس کے دونوں موڈز کام نہ کریں تو ڈوائس کنٹراسٹ ڈیٹیکشن کو استعمال کرتی ہے، جونسبتاً سست ہوتا ہے۔

Here is how the Huawei P9 dual camera system works
تاریخ اشاعت: 2016-04-07

More Technology Articles