Highlights of Mobile World Congress 2014

Highlights Of Mobile World Congress 2014

ورلڈ موبائل کانگرس 2014 کی جھلکیاں!

سونی(Sony)
سونی نے ورلڈ موبائل کانفرنس میں 2 موبائل، 1ٹیبلیٹ متعارف کروایا ہے ، جو کہ ایکسپیریا زیڈ2(xperia z2) ، ایکسپیریا زیڈ2(xperia z2) ٹیبلٹ ، ایکسپریا ایم2(xperia m2) ہیں ، ان میں قابل ذکر ایکسپیریا زیڈ2(xperia z2) ہے ۔ اس میں کواڈ کور2.3گیگا ہرٹز 400کریٹ کا پروسیسر ہے ، 3جی بی کی ریم ہے ، 20.7میگا پکس کا پچھلا کیمرہ جبکہ 2.2میگا پکسل کا سامنے والا کیمرہ ہے ، موبائل کی سب سے اہم خوبی براویا ٹیک کے ساتھ 1080پی ٹرائی لومینس آئی پی ایس سکرین ہے جو کہ سونی نے اپنے ٹی وی کے ماڈلز میں استعمال کی ہے۔



ایل جی(LG)
ایل جی نے ورلڈ موبائل کانفرنس میں 6نئے موبائل متعارف کروائے ہیں ، جن میں نئی ایل سیریز بھی شامل ہے ، ایل جی کے نئے موبائل جی پرو 2، جی ٹو منی ، ایف 70، ایل 90، ایل 70، ایل 40شامل ہیں۔

(جاری ہے)

متعارف کردہ موبائلوں میں سب سے نمایاں ایل جی جی پرو2ہے جس کا پروسیسر کواڈ کور 2.25گیگا ہرٹز کریٹ400، ریم3 جی بی ہے، موبائل میں13میگا پکسل پچھلا جبکہ2.1میگا پکسل سامنے کا کیمرہ ہے ۔



ہواوے(Huawei)
معروف چینی کمپنی ہواوے نے ورلڈ موبائل کانفرنس میں موبائل ، ٹیبلیٹ اور بلیو ٹوتھ اسیسری متعارف کروائی ہے ، متعارف کردہ مصنوعات میں ہواوے ایسنڈ جی 6موبائل ، 2ٹیبلٹ ہواوے میڈیا پیڈ ایم1، ہواوے میڈیا پیڈ ایکس 1 اور بلیو ٹوتھ اسیسری ہواوے ٹالک بینڈ بی1شامل ہیں۔

الکاٹیل (Alcatel Touch One)
الکاٹیل نے ورلڈ موبائل کانفرنس میں 4نئے موبائل متعارف کروائے ہیں ۔
متعارف کردہ موبائل ون ٹچ آئیڈل 2، ون ٹچ آئیڈل 2منی ایس ، ون ٹچ آئیڈل 2منی اور ون ٹچ پاپ فٹ شامل ہیں۔

ایسر (Acer)
ایسر نے کانفرنس میں 2نئے موبائل متعارف کروائے ہیں جن میں ایسر لیکوئیڈ ای 3، ایسر لیکوئیڈ زیڈ 4شامل ہیں۔

لینووو(Lenovo)
لینووو نے کانفرنس میں 3موبائل اور 1ٹیبلیٹ متعارف کروایا ہے ، موبائلوں میں لینووو ایس860، لینوو و ایس 850، لینووو ایس 660جبکہ لینووو یوگا ٹیبلیٹ ایچ ڈی پلس متعارف کروائے ہیں۔

ایچ ٹی سی (HTC)

موبائل ورلڈ کانفرنس میں مشہور کمپنی ایچ ٹی سی نے 2نئے موبائل ایچ ٹی سی ڈیزائر 816، ڈیزائر 610متعارف کروائے ہیں ، ایچ ٹی سی ڈیزائر816اپریل میں جبکہ ایچ ٹی سی ڈیزائر610جون میں فروخت کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔

اس کے علاوہ کانفرنس میں الکاٹیل (Alcatel)اور زیڈ ٹی ای(ZTE) نے فائر فوکس آپریٹنگ سسٹم سے مزین موبائل بھی متعارف کروائے ہیں ، الکاٹیل کے فائر فوکس آپریٹنگ سسٹم سے مزین موبائلوں میں الکاٹیل فائر سی ، الکاٹیل فائرای ، الکاٹیل فائر ایس ، الکاٹیل فائر7شامل ہیں جبکہ زیڈ ٹی اے نے زیڈ ٹی ای اوپن سی اور اوپن II موبائل متعارف کروائے ہیں ، یہ تمام موبائل فائر فوکس آپریٹنگ سسٹم 1.3سے مزین ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2014-02-24

More Technology Articles