How Malware Can Track Your Smartphone Without Using Location Data

How Malware Can Track Your Smartphone Without Using Location Data

موبائل فون کی لوکیشن معلوم کرنےکے لیے مال وئیر کا انوکھا جگاڑ

سمارٹ فون پر کسی بھی صارف کے مقام کا تعین کرنا بہت آسان نہیں تو بہت مشکل بھی نہیں ۔ بہت سی ایپلی کیشن موبائل فون کی لوکیشن کا ڈیٹا اپنے پاس رکھتی ہے، بہت سےمال وئیر اس ڈیٹا کی مدد سے صارف کی لوکیشن ظاہر کر سکتے ہیں۔ ماہرین ایسے طریقے پر بھی کام کر رہے ہیں جس میں کوئی مال وئیر لوکیشن کی معلومات تک رسائی نہ ہونے کے باوجود سمارٹ فون کی لوکیشن جا ن سکے۔



سمارٹ فون کی بیٹری کے استعمال سے اس کے مقام کا تعین کیا جا سکتا ہے۔ اس کو ثابت کرنےکے لیے سٹینفورڈ یونیورسٹی کے مائیکلے وسکی (Michalevsky) نے اپنے شاگردوں کے ساتھ پاور سپائی نام کی ایپلی کیشن بنائی ہے۔

اس طریقے کا بنیادی اصول یہ ہے کہ بیس اسٹیشن (Base Station) سے دوری یا قربت کا موبائل کی بیٹری پر خاصا اثر پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

بیس اسٹیشن سے فاصلے پر یہ کم بھی ہو سکتی اور زیادہ بھی ۔

ماہرین نے بیٹری کے اس استعمال کی تفصیلات سے موبائل فون کے مقام کو جاننے کی کوشش کی اور وہ اس میں 93 فیصد کامیاب رہے۔تاہم اس طریقے میں حتمی کامیابی کی منزل بہت دور ہے۔ اس طریقے کو استعمال کرنے ہوتے بہت سی بنیادی باتوں سے بہت زیادہ فرق پڑتا ہے ، جیسے اس طریقے میں صرف متحرک موبائل کی لوکیشن درست طریقے سے معلوم کی جا سکتی ہے۔ ایسا موبائل جو کسی کی ٹیبل پر پڑا ہو اس کی لوکیشن کی درست معلومات کے چانسز کافی ہوتے جاتے ہیں۔
اس کے علاوہ یہ بھی ضروری ہے کہ صارف اس وقت کوئی ایپلی کیشن یا گیمز وغیرہ استعمال نہ کر رہا ہو۔اس کے علاوہ موبائل کی ابتدائی لوکیشن کا معلوم ہونا بھی ضروری ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ طرح کے کسی مال وئیر سے بچنے کا طریقہ یہ ہے کہ ایپلی کیشن کو پاور پروفائل تک رسائی بھی نہ ہو، یا اگر رسائی ہو تو صرف پروسیسر کے پاور پروفائل کی اجازت ہو باقی کسی چیز کے نہیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-02-22

More Technology Articles