HTC and Nokia Making Fun of Samsung Galaxy S5

HTC And Nokia Making Fun Of Samsung Galaxy S5

پرانا ڈیزائین! سامسنگ گلیکسی ایس 5 نوکیا اور ایچ ٹی سی کے نشانے پر

ویسے تو یہ ہمیشہ سے ہوتا آیا ہے کہ کسی بھی کمپنی کی طرف سے نئی ڈوائس کے مارکیٹ میں آتے ہی حریف کمپنیاں اس کو اپنے بیانات کی زد میں کر لیتی ہیں۔ مگر سامسنگ کی نئی ڈوائس کے ساتھ یہ سب کچھ زیادہ ہی جلدی ہو رہا ہے۔
سامسنگ کے گلیکسی ایس 5 کو منظرِ عام پر آئے ابھی 24 گھنٹوں سے بھی کم کا وقت ہوا ہے مگر اس کے حریف نوکیا اور ایچ ٹی سی نے ٹویٹر پر اس کو اپنے بیانات کی زد میں گھیرا ہوا ہے۔

نوکیا نے اپنے حال ہی میں منظرِ عام والے نوکیا لومیا کی تصویر لگا کر اس کے ساتھ لکھا ہے ’’یہ سیم سنگSamesungنہیں ہے‘‘ ۔

جبکہ ایچ ٹی سی کی طرف سے لکھا گیا ہے’’ گلیکسی ایس 5کے خریدار جلد ہی پچھتائیں گے!‘‘۔

(جاری ہے)

اسکے علاوہ ایک اور تصویر جاری کی گئی ہے جس پر سامسنگ گلیکسی ایس 5اور ایک بینڈیج(پٹی ) کی تصایر جوڑی گئی ہیں، اور سامسنگ کے فینز کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اس فون کو لینے کی بجائے یہ پٹی لگا لیں!۔ایچ ٹی سی کے مطابق ایچ ٹی سی ون کی کامیابی کے آگے سامسنگ کی پیشکش کچھ بھی نہیں ہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ کس کی بات میں کتنا وزن ہے اور سامسنگ کس طرح اپنی حریف کمپنیوں کو منہ توڑ جواب دیتا ہے۔لیکن سامسنگ کے گلیکسی ایس 5کے ڈیزائن نے بہت سے لوگوں کو مایوس کیا ہے۔اور یقینا اسکا فائدہ سامسنگ کے حریف ضرور اٹھائیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2014-02-26

More Technology Articles