HTC Desire Eye review The only phone for the truly selfie-obsessed

HTC Desire Eye Review The Only Phone For The Truly Selfie-obsessed

سیلفی کے متوالوں کے لیے ایچ ٹی سی کا زبردست موبائل فون

ایچ ٹی سی اپنے چاہنے والوں کے لیے نت نئی خصوصیات کے حامل فون متعارف کراتا رہتا ہے۔ایچ ٹی سی کا نیا فون دی ڈیزائر آئی(The Desire Eye) ہے۔ جس میں 13 میگا پکسل کا فرنٹ فیس اور بیک کیمرہ ہے۔اس کیمرے کے ساتھ ڈبل ایل ای ڈی فلیش لائٹ بھی ہے جو اسے بہترین سلیفی فون بناتی ہیں۔اس کی مزید خصوصیات درج ذیل ہیں۔

ڈیزائن
ایچ ٹی سی ڈیزائر آئی وزن میں کافی ہلکا ہے۔

اس کا وزن 154 گرام اور پیمائش 151.7 x 73.8 x 8.5ملی میٹرہے۔ اس کے ڈیزائن کی سب سے اہم خصوصیت اس کا کیمرہ ہے۔

ڈسپلے
اس کا ڈسپلے 5.2 انچ(1080 x 1920 پکسل) ہے جبکہ کثافت 424 پکسل فی انچ ہے،جو ایچ ٹی سی کے ون ایم 8 جتنی ہی ہے جس کی کثافت 441 پکسل فی انچ ہے۔

سافٹ وئیر
ایچ ٹی سی ڈیزائر آئی میں ایچ ٹی سی سینس 6 یوزر انٹرفیس کے ساتھ اینڈریوڈ کٹ کیٹ انسٹال ہے۔

(جاری ہے)

سام سنگ کے ٹچ وز(TouchWiz) کے برعکس ایچ ٹی سی کا سینس(Sense) یوزر انٹرفیس ، سادہ ترین اینڈریوڈ یوزر انٹرفیس ہے۔ بلنک فیڈ(BlinkFeed) کی بدولت سوشل میڈیا اور اخبارات وغیرہ کا مواد دیکھا جا سکتا ہے۔ جبکہ ڈو ناٹ ڈسٹرب موڈ میں کسی بھی وقت نوٹیفیکیشن کو بند کیا جا سکتا ہے۔

ہارڈ وئیر
ایچ ٹی سی ڈیزائر آئی میں کواڈ کورسنیپ ڈریگن 801 پروسیسر، 2 جی بی ریم اور 16 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے جسےمائیکرو ایس ڈی سلاٹ کی بدولت 128 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔
ڈیزائر آئی میں 2400 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے جو ایم 8 کی بیٹری سے 200 ایم اے ایچ کم ہے۔ ایچ ٹی سی کےمطابق اس بیٹری کا ٹاک ٹائم 20 گھنٹے جبکہ سٹینڈ بائی ٹائم 538 گھنٹے ہے۔

کیمرہ
ایچ ٹی سی میں 13 میگا پکسل کے دو کیمرے ہیں، ایک فرنٹ پر اور دوسرا بیک میں ۔ فرنٹ فیس کیمرہ کے حوالے سےدیکھا جائے تو ڈیزائر آئی کا قریب ترین حریف نوکیا لومیا 735 ہے جس میں 5 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ ہے۔ڈیزائر آئی کے دونوں کیمروں کے ساتھ ایل ای ڈی فلیش لائٹ لگی ہے۔ فرنٹ اور بیک کیمرے میں صرف اتنا فرق ہے کہ فرنٹ کیمرے کا اپرچر تھوڑا چھوٹا ہے۔

قیمت ایچ ٹی سی ڈیزائر آئی 300 پاؤنڈ(457 ڈالر) میں دستیاب ہے۔مختلف آپریٹر یا ریٹیلر کے پاس قیمت میں تھوڑا فرق ہو سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-02-09

More Technology Articles