HTC is working on bringing Android L to the One line fast

HTC Is Working On Bringing Android L To The One Line Fast

ایچ ٹی سی جلد ہی اپنی ون سیریز میں اینڈرائیڈ ایل متعارف کروائے گا

گوگل نے حال ہی میں اینڈرائیڈ کے نئے آپریٹنگ سسٹم ’’اینڈرائیڈ ایل ‘‘ کا اعلان کیا ہے جو کہ کل سے ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب ہوگا۔موبائل آپریٹنگ سسٹم کے نئے ورزن کو کچھ ماہ میں حتمی شکل دے دی جائے گی۔لہذٰا آپ کو اسے اپنے سمارٹ فون میں دیکھنے کے لیے کچھ وقت انتظار کرنا ہوگا۔لیکن ایچ ٹی سی آپ کے لیے اس سلسلے میں بہت اچھی خبر لے کر آیا ہے۔

(جاری ہے)

ایچ ٹی سی کے ایچ ٹی سی ون سیریز کے صارفین کو زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ اس لیے اگر آپ کے پاس ایچ ٹی سی کا و ن ( ایم 8)یا اوریجنل ون ہے تو آپ کمپنی کو گوگل کی طرف سے فائنل سافٹ وئیر ملنے کے 90 دن کے اندر اندر ان اپڈیٹس کو اپنے سمارٹ فون پر دیکھ سکیں گے۔
90 دن کا یہ وعدہ پچھلے سال گوگل کے 4.4 کٹ کیٹ کو متعارف کروانے کے موقع پر ایچ ٹی سی اور گوگل کے درمیان ہوا تھا۔اور اگر یہ وعدہ ایسے ہی برقرار رہا تو اس کی تاخیر کا کوئی امکان نہیں۔

تاریخ اشاعت: 2014-06-26

More Technology Articles