HTC launches new phones in india

HTC Launches New Phones In India

ایچ ٹی سی نے انڈیا میں نئے ماڈل فروخت کیلئے پیش کر دئیے

ایچ ٹی سی نے انڈیا میں اپنے نئے ون ایم 8 کے ساتھ اور دو ماڈل لانچ کر دیے ہیں ۔ انڈیا میں ون ایم 8 ، 825 ڈالر کی قیمت پر فروخت کیا جا رہا ہے جو کہ انڈیا میں سامسنگ کے ایس 5 کی قیمت سے کچھ کم ہے۔
جبکہ لانچ کیے جانے والے دوسر ے فونز میں ڈیزائر 816 شامل ہے جو کہ 395 ڈالر کی قیمت پر فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ فون دوسم کی سہولت کے ساتھ ساتھ 5.5 انچ 720 پی ڈسپلے، 1.6GHz کواڈ کور سنیپ ڈراگن 400 پروسیسر ، 1.5 جی بی ریم، 13 میگا پکسل پیچھے کا کیمرہ، 5 میگا پکسل سامنے کے کیمرے کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔


لانچ کیا جانے والا تیسرا فون ڈئزایر 210 ہے جو کہ 143 ڈالر کی قیمت پر فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔یہ فون بھی دو سم سہولت کے ساتھ ساتھ 4 انچ،800x480 ریزولیشن ایل سی ڈی، 1 GHz کواڈ کور میڈیا ٹیک MT6572M پروسیسر، 5 میگا پکسل پچھلا کیمرہ، VGA سامنے کا کیمرہ، 512 ایم بی ریم، مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی سپورٹس کے ساتھ 4 جی بی اندرونی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت، 1300mAh بیٹری اور 4.2 اینڈرائیڈ جیلی بین کا ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-04-22

More Technology Articles