HTC new hero handset codenamed Aero

HTC New Hero Handset Codenamed Aero

ایچ ٹی سی کا نیا موبائل ایرو

ایچ ٹی سی کا اگلا ہیرو جو سمارٹ فون ہے اس کا کوڈ نام ایرو(Aero)ہے۔یہ سمارٹ فون اس سال یعنی 2015 کی آخری سہ ماہی میں منظر عام پر آئے گا۔ایچ ٹی سی ایرو کے حوالے سےپہلے بھی کئی افواہیں سامنے آئی ہیں۔اس مہینےکے شروع میں ایچ ٹی سی کے سی ای او چیر وانگ نے کہا تھا کہ ان کی نئی فلیگ شپ ڈیوائس اکتوبر میں منظر عام پر آئے گی۔

(جاری ہے)


ایچ ٹی سی ایروکمپنی کے 2016 کے فلیگ سے الگ ڈیوائس ہے۔

یوں سمجھ لیں کہ ایچ ٹی سی نے ایچ ٹی سی ون ایم 9 اور اس کے جانشین سمارٹ فون کے درمیانی عرصے میں ایک ہائی اینڈ سمارٹ فون متعارف کرا کر خلا کو پُر کیا ہے۔
ایچ ٹی سی ایرو کے ہارڈ وئیر کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات سامنے نہیں آئیں۔اندازہ ہے کہ اس میں کیو ایچ ڈی ڈسپلے اور کوالکوم سنیپ ڈریگن820 یا میڈیا ٹیک ہیلیو ایکس 20 چپ سیٹ ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2015-06-25

More Technology Articles