HTC One 2014 has two cameras

HTC One 2014 Has Two Cameras

نیا ایچ ٹی سی ون دوپچھلے کیمروں کے ساتھ آئے گا

ایچ ٹی سی کے طرف سے آنے والا نیا ایچ ٹی سی ون 2014 دو کیمروں کے ساتھ سامنے آئے گا۔ مگر ابھی تک اس کے دو کیمروں کی وجہ سمجھ نہیں آئی۔
دو کیمروں پر مشتمل یہ فون صارف کو فوکس پوائنٹ چننے اور تصویر کی بیک گراؤنڈ دھندلی bokeh effects تخلیق کرنے کی سہولت دے گا۔کیمرے میں ’’تھری ڈی‘‘ افیکٹ کی سہولت بھی ہوگی ۔
نوکیا کے Refocus app کو ریلیز کرنے کے بعد سے مینوئل فوکس کافی شہرت حاصل کر گیا ہے۔

(جاری ہے)

گلیکسی ایس 5، ایکسپیریا زی 2 اور ایل جی جی پرو 2 میں بھی یہ شامل ہے۔
تاہم ایچ ٹی سی ون دو کیمروں کے ساتھ ایک ہی وقت میں ایک سے زیادہ تصویر کشی کی اجازت نہیں دے گا۔
ایچ ٹی سی میں شامل کیمروں کو لے کر ابھی تک مزید کوئی اور تفصیل سامنے نہیں آئی جیسے کیمروں کا ریزولیشن، آپٹیکل مضبوطی، ویڈیو ریزولیشن وغیرہ۔
اس فون کے دوسرے فیچرز میں 5 انچ 1080 پی سکرین، سامنے کی طرف زور دار آواز کے سپیکرشامل ہیں۔ فون کی قیمت 760 ڈالر ہوگی، جو مقامی مارکیٹ میں 74سے75ہزار کے درمیان ہوگی۔

تاریخ اشاعت: 2014-03-12

More Technology Articles