HTC One A9 flagship a Marshmallow phone with a new design

HTC One A9 Flagship A Marshmallow Phone With A New Design

ایچ ٹی سی ون اے 9

ایچ ٹی سی نے اپنی نئی فلیگ شپ ڈیوائس ایچ ٹی سی ون اے 9 لانچ کر دی ہے۔یونی باڈی ڈیزائن کی ڈیوائس میں برش ہیئر لائن فنشنگ ہے۔ڈیوائس کا سائز 5 انچ ہے ۔ ڈسپلے فل ایچ ڈی گوریلا گلاس 4 ہے۔یہ پہلی نان نیکسس ڈیوائس ہے جس میں اینڈریوڈ مارش میلو انسٹا ل (تفصیلات اس صفحے پر)ہے۔ایچ ٹی سی کا وعدہ ہے کہ مارش میلو کو 15 دن میں اپ ڈیٹ کرے گا۔


ایچ ٹی سی ون کے ڈیزائن میں واضح تبدیلیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔اس کے ڈوئل فرنٹ فیسنگ سپیکر بھی تبدیل کر دئیے گئے ہیں۔ایچ ٹی سی کا کہنا ہے کہ ون اے 9 میں بوم ساؤنڈ سپیکر اور بلٹ ان ڈی اے سی ہیں ، جس سے آواز 24 بٹ، 192 کلوہرٹز پر آتی ہے۔ یہ سی ڈی کوالٹی سے بہتر ہے۔
ڈیوائس میں 64 بٹ اوکٹا کورسنیپ ڈریگن 617 پروسیسر ہے جس کی چار کور 1.5گیگا ہرٹز اور چار 1.2گیگا ہرٹز کی ہیں۔

(جاری ہے)

دیگر ہارڈ وئیر میں 3 جی بی ریم ، ملٹی ڈائریکشن فنگر پرنٹ ریڈر اور 16 یا 32 جی بی سٹوریج کا آپشن بھی ہے۔مزید سٹوریج کے لیے مائیکروایس ڈی کارڈ کی سپورٹ بھی ہے جس میں 2 ٹیرا بائٹ تک کا کارڈ لگایا جا سکتا ہے۔ڈیوائس کی بیٹری 2,150 ایم اے ایچ کی ہے۔ ایچ ٹی سی کا کہنا ہے کہ اس سیٹ پر صارفین 12 گھنٹے کی ایچ ڈی ویڈیو دیکھ سکتے ہیں۔ صارفین کی طرف سے چند دنوں تک اس دعوے کی تصدیق یا تردید ہو جائے گی۔

اس ڈیوائس کا رئیر کیمرہ 13 میگا پکسل ہے ۔ پروکیمرہ موڈ میں تصاویر کو RAWفارمیٹ میں بھی محفوظ کیا جا سکتا ہے۔یہ ڈیوائس مختلف رنگوں میں دستیاب ہے، جن میں ٹوپاز گولڈ اور ڈیپ گارنیٹ شامل ہیں۔اس ڈیوائس کے پری آرڈر تو شروع ہو گئے ہیں تاہم ڈیوائس نومبر میں دستیاب ہوگی۔ ایچ ٹی سی اپنی ویب سائٹ کے ذریعے اس کا ایک خصوصی ان لاک ایڈیشن بھی فروخت کرے گا۔ایچ ٹی سی ون اے 9 کی قیمت 399.99ڈالر ہے۔

HTC One A9 flagship a Marshmallow phone with a new design
تاریخ اشاعت: 2015-10-21

More Technology Articles