HTC One M8s brings 13MP cam, S615 SoC to the former flagship

HTC One M8s Brings 13MP Cam, S615 SoC To The Former Flagship

ایچ ٹی سی ون ایم 8 اب نئے نام ایچ ٹی سی ون ایم 8 ایس اور نئے ہارڈ وئیر کے ساتھ

ایچ ٹی سی 2014 میں متعارف کرائے گئے فلیگ شپ کو دوبارہ لانچ کر رہا ہے۔ اس دفعہ اس میں نیا کیمرہ اور چپ سیٹ شامل کر کے اسے ایچ ٹی سی ون ایم 8 ایس کے نام سے لانچ کیا جائے گا۔
نئے ڈیزائن میں پہلے کی طرح ڈوئل کیمرہ ہی ہوگا مگر رئیر کیمرہ اب 13 میگا پکسل کا ہوگا جس کا لینز 28 ایم ایم اور اپرچر ایف / 2.0 ہو گا۔ اس سے 1080p@30fps پر ویڈیو ریکارڈنگ ہو سکے گی۔

(جاری ہے)

فرنٹ کیمرہ 5 میگا پکسل کا ہوگا جس سے 1080p ویڈیو ریکارڈنگ ہو سکےگی۔

چپ سیٹ میں سنیپ ڈریگن 615 شامل کیا گیا ہے ۔ اوکٹا کور پراسیسر کی تمام کورز کورٹیکس –اے 53 ہونگی، مگر اُن میں سے آدھی کچھ زیادہ سپیڈ پر چلیں گی۔ دیگر تفصیلات کچھ اس طرح سے ہیں۔
ڈسپلے: 5 انچ، 1080p ڈسپلے
جی پی یو: ایڈرینو 405
ریم: 2 جی بی
سٹوریج: 16 جی بی
بیٹری: 2840 ایم اے ایچ
قیمت: 380 پاؤنڈ

تاریخ اشاعت: 2015-04-02

More Technology Articles