HTC One (M9) and One (M9) Plus specs leak

HTC One (M9) And One (M9) Plus Specs Leak

ایچ ٹی سی ون (ایم 9) اور ون (ایم 9) پلس کی تفصیلات لیک ہو گئیں!

ایچ ٹی سی One کے نام کے تحت نیا موبائل لانچ کر رہا ہے۔اس موبائل کے دو ورژن ہونگے۔ ایچ ٹی سی ون (ایم 9) اور ایچ ٹی سی ون (ایم 9) پلس۔ان موبائل فونز کی جو تفصیلات سامنے آئیں ہیں اس کے مطابق دونوں ورژنز کا پرائمری کیمرہ 20 میگا پکسل کا ہو گا۔ فرنٹ کیمرے کے متعلق پہلے کہا جا رہا تھا کہ یہ 4 میگا پکسل کا ہو گا مگر تازہ ترین اطلاعات کے مطابق فرنٹ کیمرہ 12 میگا پکسل کا ہو گا۔

ون(ایم9) کا کیمرہ 2160p پر ویڈیو ریکارڈ کر سکتا ہے جبکہ ون (ایم 9) پلس 2,048 x 1,536پکسلز پر ویڈیو ریکارڈ کر سکتا ہے۔

ایچ ٹی سی ون (ایم9) پلس کا ڈسپلے کیو ایچ ڈی(1,440 x 2,560پکسلز) ۔ اس موبائل کی سکرین 5.1 انچ کی بتائی جا رہی ہے مگراس حوالے سے موجودہ اور پچھلی اطلاعات میں کافی تضاد پایا جاتا ہے۔ون (ایم9) پلس میں MediaTek MT6795کا چپ سیٹ لگا ہے۔

(جاری ہے)



ایچ ٹی سی ون(ایم9) اور ون(ایم9) پلس کی تفصیلات
بنیادی ماڈل میں 5انچ کی 1080p سکرین، سنیپ ڈریگن 810، چار کورٹیکس –اے57 کورز، چار اے53، 3 جی ریم اور ایڈرینو 430 شامل ہے۔



دونوں ماڈلز میں اینڈریوڈ 5.0 لولی پاپ انسٹال ہے۔ موبائل کی انٹرنل میموری 32 جی بی ہے جس میں سے 23 جی بی صارفین استعمال کر سکتے ہیں۔

یہ بھی امید کی جارہی ہے کہ موبائل ورلڈ کانگرس میں ایچ ٹی سی ایک اور موبائل ایچ ٹی سی بٹر فلائی 3 متعارف کرائے گا ۔ یہ موبائل 5.2 انچ کیو ایچ ڈی ڈسپلے سکرین کے ساتھ ون (ایم9) اورون (ایم9) پلس سے مختلف ہو گا۔

تاریخ اشاعت: 2015-02-22

More Technology Articles