HTC One M9s launched yet another One

HTC One M9s Launched Yet Another One

ایچ ٹی سی ون ایم 9 ایس

ایچ ٹی سی نے تائیوان میں ون سیریز کا ایک اور سمارٹ فون متعارف کرا دیا۔دیکھنے میں یہ ون ایم 9 سے ملتا جلتا ہے مگر ہارڈ وئیر میں کافی تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔
نئے ماڈل کی سکرین 5انچ کی فل ایچ ڈی ایل سی ڈی ڈسپلے ہے۔ ون ایم 9 ایس میں میڈیا ٹیک کا ہیلیو ایکس 10 چپ سیٹ ہے۔اس سمارٹ فون میں 2 جی بی ریم اور 16 جی بی سٹوریج ہے۔ مائیکروایس ڈی کارڈ سے سٹوریج کو 2 ٹیرا بائٹ تک بڑھا یا جا سکتاہے(اگرچہ 2 ٹیرا بائٹ کے کارڈ آج تک بنے ہی نہیں ہیں)۔

ڈیوائس کا رئیر کیمرہ 13 میگا پکسل کا ہے۔ کیمرے کا لینز 27.8ملی میٹر کے برابر اور اپرچر f/2.0 ہے۔

(جاری ہے)

فرنٹ کیمرہ 4 میگا پکسل ہے جس کا لینز 26.8ملی میٹر اور اپرچر f/2.0 ہے۔اس ڈیوائس کی پیمائش 144.6 x 69.7 x 9.6ملی میٹر، وزن 158 گرام اور بیٹری 2,840ایم اے ایچ کی ہے۔
کنکٹیویٹی کے معاملے میں اس سمارٹ فون میں کواڈ بینڈ 2 جی / 3 جی اورایل ٹی ای ہے۔ ڈیوائس میں بلوٹوتھ 4.1، ڈوئل بینڈ وائی فائی 802.11 a/b/g/n/ac ، این ایف سی اور جی پی ایس کے ساتھ A-GPS ، GLONASS اور Beidou ہے۔
تائیوان میں اس سمارٹ فون کو ابھی پری آرڈر کیا جا سکتا ہے۔ تائیوان میں اس کی قیمت 390 ڈالر ہےجبکہ اس کی فراہمی کا آغاز 21 نومبر کو ہوگا۔سمارٹ فون کی عالمی دستیابی کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

HTC One M9s launched yet another One
تاریخ اشاعت: 2015-11-18

More Technology Articles