HTC One Mini 2 announced with 13MP camera

HTC One Mini 2 Announced With 13MP Camera

ایچ ٹی سی ون 2کا چھوٹا ماڈل ’’منی 2 ‘‘ منظر عا م پر آگیا

ایچ ٹی سے کے مشہور عام فون ’’ایچ ٹی سی ایم 8‘‘ کے چھوٹے ماڈل ایچ ٹی سی منی 2سے پردہ اٹھا دیا گیا ہے۔ جو اپنے بڑے بھائی ایچ ٹی سی ایم 8سے کافی ملتا جلتا ہے، لیکن چھوٹے سائز میں ہے۔
یہ فون 4.5انچ سکرین سائز اور 720pریزولوشن پر مشتمل ہے۔ اسکا سائز 137x65x10.6mm ہے، اور وزن 137گرام ہے۔

اسکے اندر بھی دو سپیکرز لگائے گئے ہیں، اور آواز کافی اونچی اور اچھی ہے۔
اسکے اندر سنیپ ڈریگن 400چپ سیٹ استعمال کیا گیا ہے جو 1.2کواڈ کور A7پراسیسر استعمال کرتا ہے۔ اس میں ایک جی بی ریم، 16جی بی اندرونی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ہے، جسے 128جی بی تک بذریعہ میموری کارڈ بڑھایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ایچ ٹی سی ون منی 2

اس چھوٹے فون میں ’’الٹرا پکسل‘‘ کیمرہ استعمال نہیں کیا گیا، بلکہ 13میگا پکسلز کا کیمرہ استعمال کیا گیا ہے، اور سامنے 5میگا پکسلز کا کیمرہ استعمال کیا گیا ہے۔
فلحال اسکی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا۔ یہ فون جون 2014میں دستیاب ہوگا، اور اس کوگرے، گولڈن اور سلور رنگوں میں مارکیٹ میں لایا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2014-05-15

More Technology Articles