HTC will produce plastic version of the HTC One

HTC Will Produce Plastic Version Of The HTC One

ایچ ٹی سے بھی میٹل سے پلاسٹک فونز کی طرف بڑھنے لگا

ایک رپورٹ کے مطابق ایچ ٹی سی ون ( ایم 8) کا پلاسٹک ورزن بھی جلد ہی منظرِ عام پر آنے کو ہے۔جبکہ کچھ دن پہلے ہی ایچ ٹی سی کی طرف سے سامسنگ کے مقابلے میں ایچ ٹی سی ون کی دھاتی باڈی کو لے کر پانچ وجوہات پیش کی گئیں تھیں جن میں ایچ ٹی سی ون کو سامسنگ سے بہتر ثابت کیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق ایچ ٹی سی ون کے دونوں ورزن کے بناوٹی فرق میں کیس میں استعمال کی گئی مختلف دھاتیں ہونگیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ان کی قیمتوں میں بھی نمایاں فرق ہوگا۔ میٹل سے بنا ایچ ٹی سی ون 853 امریکہ ڈالر جبکہ پلاسٹک سے بنا 483 امریکہ ڈالر کا ہوگا۔ایچ ٹی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق پلاسٹک ورزن بھی بالکل میٹل جیسا ہوگا مگر مختلف خصوصیات کے ساتھ۔
ایک اور رپورٹ کے مطابق ایم 8 کا پلاسٹک ورزن ایشیائی ممالک میں سامسنگ گلیکسی ایس 5 کی شرحِ فروخت کو کم کرنے اور ایس 5 کے فینز کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے مارکیٹ میں لایا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2014-04-14

More Technology Articles