Huawei also announces 90 Dollar Honor 5 Play

Huawei Also Announces 90 Dollar Honor 5 Play

ہوواوے نے 90 ڈالر میں آنر 5 پلے متعارف کرا دیا

ہوواوے نے آج آنر نوٹ 8 کو ہی متعارف نہیں کرایا بلکہ اس کے ساتھ ہی ہوواوےنے آج ایک دوسرا سستا فون بھی آنر 5 پلے بھی متعارف کرایا ہے۔ یہ 2014 میں متعارف کرائے گئے آنر 4 پلے کا جانشین ہے۔
ہوواوے آنر پلے 5 کا ڈسپلے 5 انچ 720p ہے ۔ اس ڈیوائس کا رئیر کیمرہ ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 8 میگا پکسل اور فرنٹ کیمرہ 2 میگا پکسل ہے۔

فون میں 2 جی بی ریم، 16 جی بی سٹوریج اور 2200ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔

(جاری ہے)

اس ڈیوائس میں میڈیا ٹیک MT6735چپ سیٹ کے ساتھ 1.3 گیگا ہرٹز کواڈ کور کورٹیکس اے 53سی پی یو ہے۔
ڈوئل سم آنر 5 پلے 4 جی نیٹ ورکس بشمول VoLTE کو سپورٹ کرتا ہے۔ آنر 5 پلے میں انسٹال اینڈروئیڈ ورژن کے بارے میں تو معلوم نہیں تاہم اس پر ہوواوے کا اپنا EMUI او ایس انسٹال ہوگا۔
آنر 5پلے کو چین میں سنہری ، سیاہ اور سفید رنگوں میں پیش کیا جا رہا ہے۔چین میں اس کی قیمت 599 یوان یا 90 ڈالر ہے۔ابھی دیکھنا ہے کہ یہ ڈیوائس دوسری مارکیٹس میں کب تک پیش کی جائے گی۔

Huawei also announces 90 Dollar Honor 5 Play
تاریخ اشاعت: 2016-08-01

More Technology Articles