Huawei announces MediaPad M6 in 8.4" and 10.8" flavors

Huawei Announces MediaPad M6 In 8.4" And 10.8" Flavors

ہواوے نے میڈیا پیڈ ایم کے 8.4 انچ اور 10.8 انچ ورژن متعارف کرا دئیے

ہواوے نے تین نووا فونز (تفصیلات اس صفحے پر)  کے ساتھ اپنا تازہ ترین ٹیبلٹ میڈیا پیڈ ایم 6 (MediaPad M6) ڈوؤ بھی متعارف کرایا ہے۔ہواوے نے اس ٹیبلٹ کے دو ورژن 8.4 انچ اور 10.8 انچ پیش کیے ہیں۔ ان دونوںمیں اہم فرق  بیٹری کی گنجائش کا ہے۔
میڈیا پیڈ ایم 6 کے دونوں ورژنز  ایل سی ڈی پینل کے ساتھ ہیں، جن کی ریزولوشن  2560×1600  پکسل ہے۔
میڈیا پیڈ ایم 6 کے 10.8 انچ ورژن میں 7500 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے جبکہ چھوٹے ٹیبلٹ میں 6100 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔
دونوں ٹیبلٹس میں  فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل اور رئیر کیمرہ 13 میگا پکسل کا ہے۔اس سال ہواوے نے بڑے  ٹیبلٹ میں Harman Kardon کا کواڈ سپیکر سیٹ اپ شامل کیا ہے۔
ہواوے میڈیا پیڈ ایم 6 8.4 اور 10.8 دونوں میں ہی Kirin 980 SoC، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی یا 128 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔

(جاری ہے)

دونوں میں ہی اینڈروئیڈ 9.1 بیسڈ EMUI 9.1 انسٹال ہے۔
نئی پوگو پنز کی بدولت ان ٹیبلٹ میں کی بورڈ لگا کر پروڈکٹیویٹی کو بڑھایا جا سکتا ہے۔ ٹیبلٹس میں یو ایس بی ٹائپ – سی پورٹس، 3.5 ایم ایم آڈیو جیک اور مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹس ہیں۔
میڈیا پیڈ ایم 6 10.8 کے پری آرڈر شروع ہو چکے ہیں۔ یہ 10 جولائی سے سٹورز میں موجود ہوگا۔اس کے بنیادی ماڈل 4 جی بی / 64 جی بی وائی فائی اونلی کی قیمت 2299 یوان یا 335 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔
اس کے 4 جی بی / 128 جی بی سیلولر نیٹ ورک سپورٹ کے ساتھ اس ٹیبلٹ کی قیمت 3499 یوان یا 510 ڈالر ہے۔
چھوٹے 8.4 انچ ٹیب کے پری آرڈر 7 جولائی سے شروع ہونگے جبکہ فروخت کا آغاز 20 جولائی سےہوگا۔ اس کے 4 جی بی / 64 جی بی وائی فائی ماڈل کی قیمت 1999 یوان یا 290 ڈالر اور سیلولر نیٹ ورک سپورٹ کے ساتھ 4 جی بی / 128 جی بی ماڈل کی قیمت 2699 یوان یا 392 ڈالر ہے۔
تاریخ اشاعت: 2019-06-23

More Technology Articles