Huawei Ascend Mate 7 gets good response from market

Huawei Ascend Mate 7 Gets Good Response From Market

ہواوے ایسنڈ میٹ 7 نے پاکستان میں دھوم مچا دی

ہواوے ایسنڈ میٹ 7 نے پاکستان میں دھوم مچا دی ہے۔اپنی مناسب قیمت کے ساتھ یہ فون پاکستان کی سمارٹ فون مارکیٹ پر چھا گیا ہے۔کمپنی کی جانب سے موصول ہونے والے ایک بیان کے مطابق کمپنی سے پہلے ہفتے میں ہواوے ایسنڈ میٹ 7 کے 550 سمارٹ فون فروخت کیے جو کہ خاصا حوصلہ افزا ہے۔
فی الوقت یہ ہینڈ سیٹ دو ورزنز میں دستیاب ہیں ۔ یہ دو ورزن کالا /سلور اور گولڈ ہیں۔

کالا /سلور ورزن پاکستان میں 50,000 روپے کی قیمت میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔جبکہ دوسرے ورزن کی قیمت 57,000. روپے ہے۔
کالا /سلور ورزن میں 2GB ریم، 16GB انٹرنل میموری، جبکہ گولڈ ورزن میں 3GB ریم، 32GB روم شامل ہے۔اس کے علاوہ گولڈ ورزن دوہری سم کے سہولت کے ساتھ مارکیٹ میں متعارف کروایا گیا ہے جبکہ کالا /سلور ورزن ایک سم کے ساتھ۔

(جاری ہے)

مزید برآں ہواوے ایسنڈ میٹ 7 ، 4G کی خصوصیات سامنے آیا ہے اس کے علاوہ یہ سمارٹ فون 6 انچ ایچ ڈی ڈسپلے سکرین، 1080 پکسل ریزولیشن، 1.8 GHz اوکٹا کور پروسیسر، اینڈرائیڈ 4.4 کٹ کیٹ آپریٹنگ سسٹم، اور پچھلے سائیڈ پر فنگر پرنٹ سکینرپر مشتمل ہے۔

اس میں 4100mAh کی بیٹری ہے۔اس کا پچھلا کیمرہ 13 میگا پکسل کا ہے اور سامنے کا کیمرہ 5 میگا پکسل کا ہے۔
پچھلے ہفتے یہ سمارٹ فون پاکستان کی مارکیٹ میں لانچ کیا گیا تھا اور ایک ہی ہفتے میں صارفین کے کافی توجہ حاصل کر چکا ہے۔
کمپنی کی طرف سے اس فون کی مارکیٹنگ صرف بڑے شہروں میں ہی نہیں کی گی بلکہ چھوٹے شہروں میں بھی اس کے بل بورڈ دیکھنے میں آئے ہیں۔

فی الوقت پاکستان میں اس سمارٹ فون کے دو حریف ہیں جن میں گلیکسی نوٹ 4 اور آئی فون 6 شامل ہیں۔ ہواوے ایسنڈ میٹ 7 کی قیمت نئے آئی فون 6 کی قیمت کے آدھی کے برابر ہے جو کہ حال ہی میں پاکستان میں باقاعدہ طور پر لانچ کیا گیا ہے۔لیکن ہواوے ایسنڈ میٹ اپنے حریفوں سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
پاکستان کی سمارٹ فون کی مارکیٹ میں کافی تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔
پہلے سامسنگ اور ہواوے پاکستان میں صرف اپنے کم قیمت فون ہی متعارف کر وا رہے تھے مگر اب سونی اور ایپل بھی اپنے سمارٹ فون پاکستان کی مارکیٹ میں ریلیز کرنے کے خواہش خواہ ہیں۔ اُردو پوائنٹ اس خوبصورت فون کا مکمل ویڈیو Reviewجار ی کیا تھا، جسے آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2014-12-09

More Technology Articles