Huawei Enjoy 7 Plus unveiled with 4000 mAh battery

Huawei Enjoy 7 Plus Unveiled With 4000 MAh Battery

ہواوے نے 4000 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ہواوے انجوائے 7 پلس متعارف کرا دیا

ہواوےنے فلیگ شپ ڈیوائس پی 10 اور پی 10 پلس کے بعد دنیا کے مختلف ممالک میں مختلف ناموں سے ایک درجن کے قریب مڈ رینج ڈیوائسز لانچ کی ہیں اور کر رہا ہے۔ہواوے کے پورٹ فولیو میں حالیہ اضافہ انجوائے 7 پلس کا ہے۔ اینڈروئیڈ 7.0 نوگٹ کے ساتھ یہ ایک مڈ رینج فون ہے۔ اس فون کو چین میں متعارف کرایا گیا ہے جہاں یہ 230 ڈالر میں فروخت کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

امید ہے کہ اسے دنیا کےدیگر ممالک مین بھی دوسرے ناموں سے متعارف کرایا جائے گا۔


ہواوے کی اس ڈیوائس میں کوالکوم سنیپ ڈریگن 435 پروسیسر کے ساتھ 3 جی بی ریم، 32 جی بی کی قابل توسیع سٹوریج، ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 12 میگا پکسل کا رئیر کیمرہ اور 8 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ شامل ہے۔
5.5 انچ ایچ ڈی ڈسپلے(720p ریزولوشن) کی اس ڈیوائس میں ہواوے نے 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری شامل کی ہے۔چین میں اس فون کو سفید رنگ میں متعارف کرایا گیا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-04-11

More Technology Articles