Huawei Honor 6C Pro Goes Official

Huawei Honor 6C Pro Goes Official

ہواوے نے آنر 6 سی پرو جاری کر دیا

ہواوے نے خاموشی سے آنر 6 سی پرو سمارٹ فون لانچ کر دیا ہے۔ اس فون کا ڈسپلے 5.2 انچ ایچ ڈی ہے۔ فون میں میڈیا ٹیک ایم ٹی 6750 ایس او سی، 3 جی بی ریم اور 32 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔
ہواوے آنر 6 سی پرو کا مین کیمرہ 13 میگا پکسل اور فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے۔

(جاری ہے)

فون کی پیمائش 147.9 x 73.2 x 7.65ملی میٹر اور وزن 145 گرام ہے۔ فون کی بیٹری 3000 ایم اے ایچ کی ہے اور اس میں اینڈروئیڈ 7.0 نوگٹ کے ساتھ EMUI 5 انسٹال ہے۔ اس فو ن کی قیمت اور دستیابی کے بارے میں ابھی معلوم نہیں ہوا لیکن یہ فون روس میں ضرور دستیاب ہوگاکیونکہ اس کا اعلان روسی ویب سائٹ پر ہی کیا گیا ہے۔

Huawei Honor 6C Pro Goes Official
تاریخ اشاعت: 2017-10-14

More Technology Articles