Huawei Honor Magic is Most Unique Phone of huawei

Huawei Honor Magic Is Most Unique Phone Of Huawei

ہواوے نے اپنا اب تک کا سب سے منفرد فون ہواوے آنر میجک متعارف کرا دیا

ہواوے نے اپنا اب تک کا سب سے منفرد فون ہواوے آنر میجک متعارف کرا دیا ہے۔یہ فون فی الحال صرف چین میں فروخت کیا جائے گا۔ 3700 یوان(56000روپے) مالیت کےا س فون کی عالمی مارکیٹ میں دستیابی کے حوالے سے ابھی کسی قسم کی اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔
فون کی باڈی ہر طرف سے خم دار ہے۔ اس کی سکرین، بیک اور ٹاپ وغیرہ سب خم دار ہیں۔ سکرین کے نیچےموجود ہوم بٹن میں فنگر پرنٹ سنسر بھی شامل ہے، جسے ٹچ، ڈبل ٹیپ یا سوائپ کر کے ہوم ، بیک اور ٹاسک ویو کے بٹن کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔


فون کا ایک زبردست فیچر WiseScreen کا ہے، جس سے فون کی سکرین صارف کی شناخت کر کے صرف اسی وقت آن ہوتی ہے جب اسے مجاز صارف اٹھائے۔صارف کے اٹھائےجانے پر یہ فون کیمرہ کے انفرارڈ سنسرز اور دوسرے سنسرز سے صارف کےہاتھوں کو بھی شناخت کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)


ایک فیچر FaceCode Intelligent Recognition سے صرف مخصوص افراد ہی اس فون کی سکرین دیکھ سکتے ہیں۔ فون کی سکرین صرف اسی وقت نوٹی فیکیشن ظاہر کرتی ہے جب صارف خود یا فیملی کے دیگر لوگ سکرین کو دیکھیں۔


5.1 انچ کیو ایچ ڈی (2560 x 1440) ایمولڈپینل کے ساتھ فون میں کرین 950 اوکٹا کور 2.3 گیگا ہرٹز پراسیسر، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل سٹوریج ہےتاہم فون میں میموری کارڈ سلاٹ نہیں ہے۔ یہ فون بائی ڈیفالٹ ڈوئل سم ہے۔
فون میں اینڈروئیڈ 6.0مارش میلو انسٹال ہے، جس کے ساتھ ہواوے میجک لائیو کا بھی فیچر بھی ہے۔ یہ پکسل فون میں گوگل کے اسسٹنٹ کی طرح کام کرتا ہے او ر ریسٹورنٹ یا سینما کی تجویز دے سکتا ہے۔
ہواوے میجک لائیو خود سے ہی شناخت کر سکتا ہے کہ آپ ڈرائیونگ کر رہے ہیں یا نہیں۔ ڈرائیونگ کرنے کی صورت میں یہ ڈرائیونگ موڈ آن کرنے کی تجویز دیتا ہے۔ اندھیرے کمرے میں داخل ہونے پر فلیش لائٹ آن کر سکتا ہے۔
ہواوے کے دوسرے فلیگ شپ کی طرح اس فون میں بھی 12 میگا پکسل ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ ہے جبکہ سیلفی کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے۔
ہواوے آنر میجک میں 2900 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے، جسے خصوصی گریفائٹ مولیکولر سٹرکچر سے بنایا گیا ہے۔ یہ بیٹری 10 منٹ میں 40 فیصد اور 30 منٹ میں 90 فیصد تک چارج ہو سکتی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-12-16

More Technology Articles