Huawei Honor V10 is a blend of Mate 10 and Mate 10 Pro

Huawei Honor V10 Is A Blend Of Mate 10 And Mate 10 Pro

ہواوے آنر وی 10 اصل میں میٹ 10 اور میٹ 10 پرو کا مکس لیکن ان دونوں سےسستا فون ہے

ہواوے آنر وی 10 اصل میں میٹ 10 اور میٹ 10 پرو دونوں کے ہی فیچرز ہیں لیکن یہ ان دونوں سے سستا فون ہے۔ اس کی 5.99 انچ سکرین کی ریزولوشن 1,080 x 2,160پکسل ہے۔اس فون میں میٹ 10 کی طرح فرنٹ پر ہی فنگرپرنٹ ریڈر ہے۔
فون میں پریمیم پاور Kirin 970 چپ سیٹ، 4 جی بی / 6 جی بی ریم اور 64 جی بی / 128 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔فون میں مائیکروایس ڈی سلاٹ بھی ہے، جس سےسٹوریج کو مزید بڑھایا جا سکتا ہے۔


فون میں 3.5 ایم ایم آڈیو جیک بھی ہے۔ فون کی بیک پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ ہے، جس میں سے ایک کیمرہ 16 میگا پکسل کلر اور دوسرا کیمرہ 20 میگا پکسل بلیک اینڈ وائٹ ہے۔رئیرکیمرہ میں اگرچہ او آئی ایس نہیں لیکن اپرچر کافی تیز رفتار یعنی f/1.8 ہے۔فون کا سیلفی کیمرہ 13 میگا پکسل ہے، جس کااپرچر f/2.0 ہے۔
فون میں 3750 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے جس میں 5V / 4.5A فاسٹ چارجنگ سپورٹ بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)


فون کے 4 جی بی ریم / 64 جی بی سٹوریج ماڈل کی قیمت 2700 یوان یا 410 ڈالر ہے جبکہ 6 جی بی ریم / 64 جی بی سٹوریج ماڈل کی قیمت 3000 یوان یا 450 ڈالر ہے، فون کے 128 جی بی سٹوریج ماڈل کی قیمت 3500 یوان یا 530 ڈالر ہے۔
ہواوے آنر وی 10 کے پری آرڈر شروع ہو چکے ہیں جبکہ اس کی باقاعدہ فروخت کا آغاز 5 دسمبر سے ہوگا۔ فی الحال اس فون کو چینی آن لائن سٹورز پر پری آرڈر کیا جا سکتا ہے۔ دوسرے ممالک میں اس کی فروخت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2017-11-28

More Technology Articles