Huawei is now number 3 smartphone maker

Huawei Is Now Number 3 Smartphone Maker

ہواوے سمارٹ فون بنانے والی تیسری بڑی کمپنی بن گئی

ہواوے کی طرف سے حال ہی میں نئے سمارٹ فون پی 7 کومنظرِ عام پر لایا گیا ہے ، مگر کمپنی کے لیے اس سے بھی بڑی کامیابی یہ ہے کہ ’’اسینڈ پی 6 ‘‘کے 4 ملین یونٹس فروخت کرنے کے بعد ہواوے دنیا کی تیسری بڑی سمارٹ فون بنانے والی کمپنی بن گئی ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اپریل کے آخر تک ہواوے ایپل اور سامسنگ جتنا منافع حاصل کر لے گی۔

(جاری ہے)


ایک رپورٹ کے مطابق ہواوے پہلے ہی تیسری بڑی کمپنی قرار دے دی گی ہے جبکہ لینوو معمولی فرق سے ہواوے سے پیچھے ہے۔

ہواوئے نے 13.4 ملین سمارٹ فونز فروخت کیے جبکہ لینوو نے 13.3 ملین۔
ہواوئے کنزیومر بزنس گروپ کے سی ای او رچرڈ یو کے مطابق جون میں پی 6 کی لانچ کے بعد سے اب تک 4 ملین یونٹس فروخت کیے گئے ہیں، اور پی 7کی آمد کے بعد کمپنی کی شرح فروخت میں غیر معمولی اضافہ متوقع ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-05-09

More Technology Articles