Huawei Launched Y5 II to the Customers in Pakistan

Huawei Launched Y5 II To The Customers In Pakistan

ہواوے نے پاکستان میں صارفین کیلئے Y5 II متعارف کر وادیا

ہواوے کا نیا اسمارٹ فون Y5 II پاکستان میں متعارف کرادیا گیا ہے ۔ہواوے Y5 IIایک ایسا ہائی ٹیک اسمارٹ فون ہے جس کی لانچنگ نے ہواوے برانڈ پسند کرنے والوں میں ناقابل بیان جوش و خروش پیداکردیا ہے۔صارفین کیلئے جدید اور ٹیکنالوجی سے بھرپور بہترین مصنوعات متعارف کرانے میں ہواوے کی اپنی ایک روایت رہی ہے اور حال ہی میں ہواوے کی جانب سے متعارف کرائے گئے فلیگ شپ اسمارٹ فیبلٹ ہواوے P9پلس،P9ؒٓٗلائٹ،Honor 5X, اور میٹ 8وغیرہ کو بھی صارفین میں انتہائی مقبولیت حاصل ہوئی۔

ہواوے نے Y5 II میں 5انچ کی ایچ ڈی ڈسپلے ایل سی ڈی نصب کی ہے جو کہ صارفین کو ایک وسیع اسکرین پر نئے اور خوشگوار تجربے سے ہم آہنگ کرتی ہے ،یہ بات یقینی ہے کہ 5انچ کی وسیع اسکرین سے تصاویر اور ویڈیو بنانے میں وہ لطف آتا ہے جو کہ 5انچ سے چھوٹے سائز کی اسکرین مہیا نہیں کرسکتیں۔

(جاری ہے)

ہواوے Y5 II استعمال میں بھی نہایت تیز رفتار اور سہل ہے اور اسمارٹ فونز استعمال کرنے والوں کیلئے بلاشبہ ایک بہترین چوائس ہے ،ہواوے نے اس میں 1GB RAM اور 8GB کی اندرونی وسیع اسٹوریج کی گنجائش رکھی ہے ۔

ہواوے Y5 II کی ایک اور خاصیت اس میں موجود ایزی کی ہے جو اس موبائل کے استعمال کو نہایت آسان بناتی ہے ،یہ ایزی کی یا اسمارٹ کی آپریشنز کے تین آپشنز کے ساتھ مختلف ایپلیکیشنز یا فینکشنز کیلئے شارٹ کٹس کی وسیع رینج رکھتی ہے ۔مثال کے طور پر استعمال کنندہ شارٹ کٹ کے ذریعے ڈیول فلیش ٹارچ کو بہترین اور یادگار لمحات عکس بند کرنے کیلئے سیٹ کرسکتا ہے اور پھر ایزی کی کے ذریعے سنگل پریس کی مدد سے ان لمحات کو فوری طور پر اپنے اسمارٹ فون میں محفوظ کرسکتا ہے ۔
Y5 IIمیں ایزی کی کو سنگل اسٹیپ میں ڈیزائن کیا گیا ہے تا کہ صارفین ملٹی پل آپریشنز کے جھنجھٹ میں پڑے بغیر اس کا استعمال کرسکیں۔ہواوے Y5 II میں موجود 8میگا پکسل کا بیک کیمرہ ڈیول ایل ای ڈی فلیش اور F2.0 اپرچر سے لیس ہے جو کہ فوٹو گرافی کو انتہائی پروفیشنل بناتا ہے ،اس کا 2میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ فرنٹ ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ سیلفی کیلئے انتہائی آئیڈیل قرار دیا جاسکتا ہے ۔
ہواوے Y5 IIچھ ماہ کیلئے زونگ فورجی
3000MB مفت انٹر نیٹ کی سہولت کے ساتھ دستیاب ہے ،ایک کے بعد ایک اسمارٹ فون کی لانچنگ کے بعد اب ہواوے دنیا بھر میں اسمارٹ فونز کا سب سے بڑا مینو فیکچرر بن گیا ہے ،صرف پاکستان میں گزشتہ برس کے دوران ہواوے کی گروتھ میں15فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا تھا ،ہواوے نے پاکستانی مارکیٹ میں بلاشبہ اپنا سکہ جما لیا ہے اور اب Y5 II بھی پاکستان میں ہواوے برانڈ کی مزید مقبولیت کا باعث بنے گا۔ہواوے Y5 II مارکیٹ میں وائٹ،بلیک اور گولڈ ن کلر میں محض 13,499روپے میں دستیاب ہے ۔

تاریخ اشاعت: 2016-06-24

More Technology Articles