Huawei launches the MediaPad M3 Lite 10

Huawei Launches The MediaPad M3 Lite 10

ہواوے نے میڈیا پیڈ ایم 3 لائٹ 10 کو لانچ کر دیا

ہواوے اپنے میڈیا پیڈ ٹیبلٹس کے پورٹ فولیو کو مزید بڑھا رہا ہے۔ اس میں تازہ ترین اضافہ میڈ رینج میڈیا پیڈ ایم 3 لائٹ 10(MediaPad M3 Lite 10)ٹیبلٹ کا ہے۔7.1 ملی میٹر موٹی ڈیوائس میں چار Harman/Kardon آڈیو سپیکرز ہیں۔ 10.1 آئی پی ایس ڈسپلے 1920 x 1200 ریزولوشن کے حامل ایم 3 لائٹ میں سنیپ ڈریگن 435 چپ سیٹ کے ساتھ اوکٹا کورسی پی یو ہے۔ اس ٹیبلٹ میں اینڈروئیڈ نوگٹ کے ساتھ ہواوے کا اپنا EMUI 5.1 انسٹال ہے۔

(جاری ہے)

اس ڈیوائس کو 3 ورژنز یعنی 3 جی بی ریم / 16 جی بی سٹوریج، 3 جی بی ریم / 32 جی بی سٹوریج اور 4 جی بی ریم / 64 جی بی سٹوریج کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔ اس ٹیبلٹ میں 8 میگا پکسل کے دو کیمرے ہیں۔ ایک کیمرہ فرنٹ پر جبکہ دوسرا بیک پر ہے۔ 6600 ایم اے ایچ کی بیٹری کے ساتھ اس ٹیبلٹ میں فنگر پرنٹ سکینر بھی ہے جو ہوم بٹن میں ہی شامل کیا گیا ہے۔ ٹیبلٹ کے تمام ورژنز میں LTE Cat4 کے ساتھ Wi-Fi 11ac کی سپورٹ بھی ہے۔ میڈیا پیڈ ایم 3 لائٹ 10 میں جدید یوایس بی-سی کی بجائے مائیکرویوایس بی 2.0 ہے۔ ہواوے نے اسے تین رنگوں میں متعارف کرایا ہے۔ اس کی قیمت اور دستیابی کے بارے میں ہواوے بعد میں تفصیلات بتائے گا۔
Huawei launches the MediaPad M3 Lite 10
تاریخ اشاعت: 2017-06-01

More Technology Articles