Huawei Maimang 5 is official in China might be called G9 elsewhere

Huawei Maimang 5 Is Official In China Might Be Called G9 Elsewhere

ہوواوے نے چین میں ہوواوے میمنگ 5 متعارف کرا دیا

ہوواوے نے چین میں ہواوے میمنگ 4 کا جانشین ہوواوے میمنگ 5(Maimang 5) متعارف کرا دیاہے۔دوسرے ممالک میں اس فون کو جی 9 کےنام سے متعارف کرایا جا سکتا ہے۔ اس سے پہلے میمنگ 4 کو دوسرے ممالک میں جی 8 کے نام سے لانچ کیا گیا تھا۔ ہوواوے اس سے پہلے ہوواوے جی 9 لائٹ بھی متعارف کرا چکا ہے۔
میمنگ 5 کا ڈسپلے 5.5 انچ 1080p آئی پی ایس ایل سی ڈی ٹچ سکرین ہے۔ ڈیوائس کا رئیر کیمرہ ڈوئل ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 16 میگا پکسل کا ہے جو 4k ویڈیو ریکارڈنگ بھی کر سکتا ہے۔

ڈیوائس کا فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل ہے۔ اس ڈیوائس میں سنیپ ڈریگن 625 کے ساتھ 2 گیگا ہرٹز اوکٹا کور کورٹیکس-اے 53 سی پی یو، 3 جی بی /4 جی بی ریم اور 32 جی بی / 64 جی بی سٹوریج ہے ، جسے بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔ 4جی سپورٹ کی حامل اس ڈیوائس میں 3340 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔

(جاری ہے)


ہوواوے میمنگ 5 میں اینڈروئیڈ 6 مارش میلو کے ساتھ ہوواوے کا EMUI 4.1 انسٹال ہے۔ میمنگ 5 کی پیمائش 151.8 x 75.7 x 7.3ملی میٹر اور وزن 160گرام ہے۔

بیک پر فنگر پرنٹ سکینر کے ساتھ یہ ڈیوائس 3 رنگوں میں دستیاب ہوگی۔
ہوواوے میمنگ 5 کے 4 جی بی ریم / 64 جی بی سٹوریج گولڈ ماڈل کی فروخت 21 جولائی سے ہوواوے کے اپنی چینی سٹور کی ویب سائٹ پر شروع ہوگی۔چین میں اس فون کی قیمت 2599 یوان یا 388 ڈالر ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-07-14

More Technology Articles