Huawei Mate 8 review

Huawei Mate 8 Review

ہوواوے میٹ 8 ریویو

پچھلے دو سالوں کے دوران چینی موبائل کمپنیاں دنیا بھر کی موبائل فون مارکیٹ میں تیزی سے جگہ بنا رہی ہیں۔اسی وجہ سے گوگل نے چینی سمارٹ فون کمپنی ہوواوے کے ساتھ مل کر اپنا فلیگ شپ نیکسس 6 پی بنایا۔ نیکسس 6پی کی وجہ سے ہوواوے کے فین کلب میں اچھا خاصا اضافہ ہوا تھا ۔نیکسس 6پی کے بعد ہوواوے نے
اپنے6انچ ڈسپلے اور فل میٹل باڈی فلیگ شپ ہوواوے میٹ 8 کو چین میں نومبر اور امریکا میں سی ای ایس 2016 کے موقع پر متعارف کرایا۔

اس سمارٹ فون کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں۔

ڈیزائن اور ڈسپلے
میٹ 8 دوسرے میٹ سمارٹ فونز کی طرح بڑی ڈیوائس ہے۔ ہوواوے کی خصوصیت ہے کہ وہ بڑے ڈسپلے کو چھوٹی باڈی میں سمو سکتا ہے، میٹ 8 میں ایسا ہی ہے۔6انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے کی حامل اس ڈوئل سم ڈیوائس کے فرنٹ کا 83 فیصد حصہ صرف ڈسپلے پر مشتمل ہے۔

(جاری ہے)

اس فل ایچ ڈی ڈیوائس میں استعمال کی گئی JDI-NEO ٹیکنالوجی سے ڈیوائس کے کیو ایچ ڈی ریزولوشن نہ ہونے کی خامیاں دور ہو جاتی ہے۔

پھر بھی میٹ 8 مارکیٹ میں سب سےبہترین 1080p ڈسپلے 1920 x 1080ریزولوشن ڈیوائس ہے۔ اس ڈیوائس کے ڈسپلے کی کثافت 368 پی پی آئی ہے۔ڈسپلے کی پروٹیکشن کے لیے کورنگ گوریلا گلاس 4 استعمال کیا گیا ہے۔ہواوے کے پچھلے فونز کا ڈسپلے اگرچہ براہ راست سورج کی روشنی میں اچھی طرح دکھائی نہیں دیتا مگر میٹ 8 میں اس کمی کو بھی پورا کر دیا گیا ہے۔برائٹ نیس کو فل اور آٹو برائٹ نیس کو آف کر کے ڈسپلے کو دھوپ میں بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

7.9 ملی میٹر موٹی یہ میٹل باڈی ڈیوائس اگرچہ مارکیٹ کی سب سے زیادہ سلم ڈیوائس نہیں ہے مگر اپنے خم دار رئیر اور ڈائمنڈ کٹ ایج کی وجہ سے ہاتھ میں پکڑے ہوئے اور بھی زیادہ سلم محسوس ہوتی ہے۔ ہوواوے میٹ 8 کے رئیر کیمرے کے بالکل نیچے ہی فنگر پرنٹ سکینر کو شامل کیا گیاہے جبکہ سپیکروں کو ڈسپلے کے بالکل نیچے فٹ کیا گیا ہے ۔ ہوواوے میٹ 8 کا وزن185 گرام اور پیمائش 157.1 x 80.6 x 7.9ملی میٹر ہے۔
یہ ہوواوے کے بنائے ہوئے 5.7 انچ نیکسس 6پی سے 4.2 ملی میٹر چھوٹاہے۔

چپ سیٹ
یہ ہوواوے کی پہلی ڈیوائس ہے جس میں کمپنی نے اپنا بنایا ہوا کرین 950(Kirin 950) چپ سیٹ استعمال کیا گیا ہے، جس میں اوکٹا کور پراسیسر(کواڈ کور 2.3گیگا ہرٹزکوٹیکس-اے72 اورکواڈ کور 1.8 گیگا ہرٹز کورٹیکس اے 53) استعمال کیا گیا ہے۔ہوواوے میٹ 8 کا جی پی یو Mali-T880 MP4ہے ۔


ریم/سٹوریج
ہواوے میٹ 8 کی ریم 3 جی بی اور 4 جی بی ہے۔ریم کا انحصار انٹرنل سٹوریج ماڈل ہے۔ یہ ڈیوائس 32 / 64 جی بی سٹوریج ماڈل میں دستیاب ہے۔ڈیوائس میں مائیکروایس ڈی کارڈ کی سپورٹ بھی ہے، جس سے سٹوریج میں مزید 128 جی بی کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

کیمرہ
ڈیوائس کا مین کیمرہ سونی سنسر 16 میگا پکسل کا ہے۔
کیمرے کا اپرچر f/2.0 ہے جو کم روشنی میں بھی بہترین تصاویر بناتا ہے۔اس کے علاوہ دوسرے فیچرز میں 3ایکسسز او آئی ایس ہے اور0.1 سیکنڈ فیزڈیٹیکشن آٹو فوکس شامل ہیں۔ رئیر کیمرہ 1080@60fps ویڈیو ریکارڈنگ کر سکتا ہے۔ہوواوے میٹ 8 کا فرنٹ کیمرہ f/2.0 اپرچر 8 میگا پکسل ہے، جو وائیڈ اینگل سیلفی لینے کے ساتھ ساتھ 1080pویڈیو ریکارڈنگ بھی کر سکتا ہے۔
ڈیوائس کے رئیر کیمرے سے بالکل نیچے ہی فنگر پرنٹ سکینر ہے۔

آپریٹنگ سسٹم
ہوواوے میٹ 8 میں اینڈروئیڈ 6.0 انسٹا ل ہےجس کے ساتھ ہوواوے کی اپنی سکن Emotion UI 4.0بھی ہے۔

بیٹری
آئی فون رکھنے والوں کی سب سے بڑی مشکل اس کی بیٹری ٹائمنگ ہے۔ بیٹری ٹائمنگ سے پریشان صارفین کے لیے ہواوے میٹ 8 بہترین سمارٹ فون ہے۔
ہوواوے میٹ 8 میں کمپنی نے بیٹری کی کم ٹائمنگ کے مسئلے کو کافی حد تک حل کر لیا ہے۔ کمپنی نے میٹ8 میں 4000 ایم اے ایچ کی نان ریموایبل بیٹری شامل کی ہے، جو سمارٹ فون کی بیٹری ٹائمنگ کو بہت حد تک بڑھا د یتی ہے۔ اس فون کو ایک دفعہ مکمل چارج کرنے کے بعد دو دن تک چارج کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ ہوواوے کا دعوی ہے کہ میٹ 8 کی بیٹری جہاں پاور کو کفایت شعاری سے استعمال کرتی ہے وہیں اسے بہت تیزی سے چارج کیا جا سکتا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ میٹ 8 کو 30 منٹ تک چارج کر کے پورا دن استعمال کیا جا سکتا ہے۔ میٹ 8 کو مکمل چارج ہونے میں ڈھائی گھنٹے لگتے ہیں،اس کے برعکس میٹ 7 کو مکمل طور پر چارج ہونے میں ساڑھے تین گھنٹے لگتے تھے۔ ہوواوے کا دعویٰ ہے کہ فون کو مکمل چارج کرنے کےبعد اس پر 17 گھنٹے تک ایچ ڈی ویڈیو دیکھی جا سکتی ہے یا 20 گھنٹے تک نیٹ براؤزنگ کی جا سکتی ہے۔


کنکٹیویٹی
کنکٹیویٹی کے لیے اس ڈیوائس میں کیٹ 6 ایل ٹی ای (300 / 50 ایم بی پی ایس)، ڈوئل بینڈ وائی فائی a/b/g/n/ac ، وائی فائی ہاٹ سپاٹ، وائی فائی ڈائریکٹ، بلوٹوتھ 4.2 ایل ای، این ایف سی، جی پی ایس/اے- جی پی ایس/ GLONASS / Beidou اور مائیکرویوایس بی ہیں۔

اگرچہ 2016 کے شروع میں متعارف کرائی گئی اس ڈیوائس میں 4Kویڈیو ریکارڈنگ کی آپشن ہونی چاہیے تھی مگر پھر بھی ہوواوے میٹ 8 اپنی بہترین بیٹری لائف،اعلیٰ کارکردگی،سپرفاسٹ چارجنگ، شاندار ڈیزائن،بہترین buildکوالٹی کے باعث زبردست ڈایوائس ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-06-10

More Technology Articles