Huawei Mate8 ombines Powerful Battery with Efficient Charging Feature

Huawei Mate8 Ombines Powerful Battery With Efficient Charging Feature

ہوواوے میٹ 8، پاور فل بیٹری اور زبردست چارجنگ فیچرز کے ساتھ

ہوواوے کا فلیگ شپ میٹ 8 پاکستان میں 31 جنوری کو لانچ ہوگا۔ میٹ 8 میں ہواوے سے سمارٹ فون کے بہت سے فیچرز کو بہتر کیا ہے۔میٹ 8 کی یونی باڈی میٹالک ڈیزائن اور بہترین ڈسپلے کے ساتھ ساتھ اس کی بیٹری بھی زبردست ہے۔
دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنی کے طور پر ہوواوے پاکستان میں بھی کافی مشہور ہے اور کمپنی پاکستان کو اپنی اہم مارکیٹ کے طور پر دیکھتی ہے۔

ہواوے کا ارادہ ہے کہ اگلے 5 سالوں میں دنیا میں 100 ارب ڈالر کے سمارٹ فونز فروخت کرے، پاکستان میں ہوواوے کو امید ہے کہ وہ اگلے تین سالوں میں 2 ارب ڈالر کے سمارٹ فونز فروخت کرے گا(تفصیلات اس صفحے پر
ہوواوے میٹ 8 میں کمپنی نے بیٹری کی کم ٹائمنگ کے مسئلے کو کافی حد تک حل کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی نے میٹ8 میں 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری شامل کی ہے، جو سمارٹ فون کی بیٹری ٹائمنگ کو بہت حد تک بڑھا دے گی۔

ہوواوے کا دعوی ہے کہ میٹ 8 کی بیٹری جہاں پاور کو کفایت شعاری سے استعمال کرتی ہے وہیں اسے بہت تیزی سے چارج کیا جا سکتا ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ میٹ 8 کو 30 منٹ تک چارج کر کے پورا دن استعمال کیا جا سکتا ہے۔ میٹ 8 کو مکمل چارج ہونے میں ڈھائی گھنٹے لگتے ہیں،اس کے برعکس میٹ 7 کو مکمل طور پر چارج ہونے میں ساڑھے تین گھنٹے لگتے تھے۔
پاکستان میں میٹ 8 کے ہائی اینڈ ورژن کی قیمت 69,999 روپےاور سٹینڈرڈ ورژن کی قیمت59,999 روپے ہے۔ اس کےعلاوہ خریداروں کے لیے10ہزار روپے کے گفٹ واؤچرز اور موبی لنک کی جانب سے پورے سال کے لیے 12 جی بی مفت انٹرنیٹ بھی مہیا کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2016-01-23

More Technology Articles