Huawei MateBook X Pro with 3K multi-touch FullView display announced

Huawei MateBook X Pro With 3K Multi-touch FullView Display Announced

ہواوے نے 3K ملٹی ٹچ FullView ڈسپلے کے ساتھ MateBook X Pro لانچ کر دیا

ہواوے نے آج موبائل ورلڈ کانگرس میں 13.9 انچ  کا ہواوے MateBook X Pro متعارف کرا دیا ہے۔ اس کے اہم فیچرز میں 3K   کا 10 پوائنٹ ٹچ سکرین اور FullView ڈسپلے  ہے جس کی سکرین ٹو باڈی ریشو 91 فیصد ہے۔ اس کی بیزل 4.4 ملی میٹر پتلی ہیں۔
سکرین بیزلز کی وجہ سے کیمرے  کے لیے کوئی جگہ نہیں بن رہی تھی تو ہواوے نے کیمرے کو F5 کے نیچے لگایا ہے ۔ اس سے صارفین کے پرائیویسی کے تحفظات بھی کافی حد تک دور ہوئے ہیں۔


میٹ بک ایکس پرو کی سکرین 3K  ہے، جس کی ریزولوشن 3000×2000،  100% sRGB کلر گمٹ، 450 nits برائٹنس اور کنٹراسٹ ریشو 1500:1 ہے۔ ان سب کو ہواوے نے 14.6 ملی  میٹر پتلی  باڈی میں سمو دیا ہے۔ ہواوے میٹ ایکس پرو کا وزن 1.33 کلوگرام ہے۔ یہ دو رنگوں، سپیس گرے اور مائیسٹک سلور میں دستیاب ہے۔
ہواوے کے تجربات کے مطابق اس کی 57.4Wh کی بیٹری کی وجہ سے اس پر 12 گھنٹوں تک ویڈیو (1080p) پلے بیک  یا 14 گھنٹے تک آفس ورک یا 15 گھنٹوں تک ویب براؤزنگ کی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے  USB-C Power Adapter 65W  کی وجہ سے صارفین کو مختلف نوٹ بکس، ٹیبلٹس اور  ڈیوائسز کے لیے   الگ الگ  ایڈاپٹر استعمال کرنے کی ضرورت نہیں۔
ہواوے میٹ بک ایکس پرو میں آٹھویں نسل کا  Intel® CoreTM i7-8550U پروسیسر اور ہائی سپیڈ NVMe PCIe SSD  ، جس کی read سپیڈ 3000 میگا بائٹ فی سیکنڈ ہے۔  یہ 8 جی بی  اور 16 جی بی ریم آپشنز میں دستیاب ہے۔
ہواوے میٹ بک ایکس پرو میں 2 یو ایس بی -سی پورٹس، 1 یو ایس بی -اے پورٹ اور 1 ہیڈ فون جیک ہے۔
دونوں یو ایس بی -سی پورٹس ڈیٹا ٹرانسفر، چارجنگ اور HUAWEI MateDock 2کے ساتھ کنکشن کو سپورٹ کرتی ہے۔ ان میں سے ایک پورٹ  ThunderboltTM 3کے ساتھ بھی کنکٹ ہو سکتی ہے۔
ہواوے  نے  پاورفل کواڈ سپیکر سسٹم کے لیے ڈولبی کے ساتھ  اشتراک بھی کیا ہے، جس سے صارفین Dolby ATMOS® Sound System سے   لطف اندوز ہوسکیں گے۔
اس کے بارے میں مزید معلومات  یہاں کلک کر کے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2018-02-25

More Technology Articles