Huawei MediaPad M5 tablets with premium aspirations

Huawei MediaPad M5 Tablets With Premium Aspirations

ہواوے نے 8.4 انچ اور 10.8 انچ کے میڈیا پیڈ ایم 5 ٹیبلٹس متعارف کرا دئیے

ہواوے نے میڈیا پیڈ ایم 5 کے نام سے  دو پریمیم ٹیبلٹس لانچ کیے ہیں۔ 8.4 انچ اور 10.8 انچ کے ٹیبلٹ صرف سائز اور بیٹری کے لحاظ سے الگ ہیں ورنہ ان کا  باقی ہارڈ وئیر تقریباً ایک سا ہے۔دونوں میں 2,560 x 1,600 پکسل ریزولوشن کی آئی پی ایس سکرین ہے۔سکرین کو 2.5D گلاس سے کور کیا گیا ہے۔ ہواوے کا دعویٰ ہے کہ  ٹیبلٹ میں پہلی بار انہوں نے ہی سکرین کو کور کیا ہے۔

میٹل یونی باڈی کے  کنارے بھی اپنی بناؤٹ کی وجہ سے سکرین کی حفاظت کرتے ہیں۔ ٹیبلٹس کے بڑے ماڈل کے ساتھ ایک کی بورڈ بھی ہے، جسے پوگو پن کے ذریعے کنکٹ کیا جا سکتا ہے۔
میڈیا پیڈ ایم 5 میں اینڈروئیڈ 8.0 کے ساتھ EMUI8.0  انسٹال ہے۔ ٹیبلٹس میں Kirin 960 ہے، جسے ہواوے نے پی 10 / میٹ 9 میں بھی استعمال کیا تھا۔اس ٹیبلٹ میں 4 جی بی ریم اور 128 جی بی سٹوریج ہے۔

(جاری ہے)

سٹوریج کو بڑھانے کے لیے مائیکرو ایس ڈی سلاٹ کا آپشن بھی ہے۔
ہواوے نے میڈیا پیڈ ایم 5 پرو، جو 10.8 انچ ٹیبلٹ ہے، کو M-Pen  یعنی سٹائلس کے ساتھ متعارف کرایا ہے۔ سٹائلس پر موجود بٹن سکرین شاٹ لے سکتا ہے، تصویر ڈیلیٹ کر سکتا ہے اور کسی ایپلی کیشن کو لانچ بھی کر سکت اہے ۔ اس طرح ہواوے نے اصل میں تین ٹیبلٹ متعارف کرائے ہیںَ۔
ہواوے میڈیا پیڈ ایم 5 میں 5,100mAh Li-Po پاور بنک ہے جبکہ بڑے ٹیبلٹ میں 7500 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ دونوں ہی یوایس بی – سی پر (9V at 2A) فاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرتے ہیں۔ فاسٹ چارجنگ سے 8.4 انچ ٹیبلٹ 2 گھنٹے سے بھی کم وقت میں اور 10.8 انچ ٹیبلٹ 3 گھنٹے سے بھی کم وقت میں مکمل چارج ہوجاتا ہے۔

Huawei MediaPad M5 tablets with premium aspirations
تاریخ اشاعت: 2018-02-25

More Technology Articles