Huawei Most awaited P9 LITE Launches in Pakistan

Huawei Most Awaited P9 LITE Launches In Pakistan

ہواوے P9لائٹ پاکستان میں متعارف کرادیا گیا

بالا آخر انتظار ختم ہوا ،اسٹار Pسیریز پراڈکٹ کا ایک اور شاہکار ہواوے P9لائٹ اب پاکستان میں بھی متعارف کرادیاگیا ہے ۔ہواوے P9لائٹ یقینی طور پر فروخت اور کامیابی کے اعتبار سے ہواوے P8لائٹ کا عکس ثابت ہوگا اور یہ پراڈکٹ مارکیٹ پر پوری طرح چھا جانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ۔حال ہی میں دبئی اور لندن میں ہواوے P9لائٹ کی لانچنگ کے بعد پاکستان میں ہواوے P9لائٹ کا بے چینی سے انتظار تھا اور میڈیا میں اس حوالے سے کافی تجسس پیدا ہوچکا تھا جبکہ صارفین بھی اس نئی شاہکار پراڈکٹ کا شدت سے انتظار کررہے تھے ۔

ہواوے P9 لائٹ لائٹ کا کیمرہ غیر معمولی خصوصیات کا حامل ہے ،اس کی رئیر سائیڈ نئے سونی IMX214،13میگاپکسل CMOS امیج سینسر سے مزین ہے ،اس کے ساتھ ہی اس میں F2.0 کا بڑا اپرچر ،7سینٹی میٹر
microspur،28ملی میٹر وائیڈ اینگل اور 5P لینس نصب ہے ۔

(جاری ہے)

ہواوے P9 لائٹ کا فرنت کیمرہ 8ملین کی ریزولوشن کے ساتھ سیلفی اتارنے کیلئے انتہائی آئیڈیل ہے ۔اس کا مونو کرومیٹک کیمرہ انتہائی درست کام کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے ،ہواوے
P9 لائٹ محض ایک اسمارٹ فون ہی نہیں ہے بلکہ ہواوے P9کی طرح ایک ڈیول پراڈکٹ ہے ۔

ہواوے P9 لائٹ استعمال کے حوالے سے ایک انتہائی زبردست اسمارٹ فون ہے تو دوسری جانب ایک مکمل پروفیشنل کیمرے کاکام بھی سر انجام دے سکتا ہے ۔ہواوے
P9 لائٹ میں شاندار کیمرے کے ساتھ ساتھ ایک kirin 650 چپ سیٹ بھی نصب ہے ،ہواوے P9 مڈ رینج کا ایک ایسا اسمارٹ فون ہے جو کہ یقینی طور پر ہواوے پر اعتماد میں اضافے کا باعث بنے گا،ہواوے اپنے صارفین کی پسند اور طلب کے حوالے سے مکمل طور پر آگاہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہواوے P9کو منفرد ڈیزائن اور اسٹائل کے ساتھ بنایا گیا ہے ۔یہ اسمارٹ فون پاکستان میں ایک ماہ تک مفت جاز فری ان لمیٹڈ تھری جی انٹر نیٹ کی سہولت کے ساتھ دستیاب ہوگا بلکہ اس کی تعارفی قیمت بھی انتہائی مناسب رکھی گئی ہے جو کہ محض
28,499. روپے ہے ۔

تاریخ اشاعت: 2016-06-17

More Technology Articles