Huawei nova 2 and nova 2 plus unveiled with 20MP selfie camera

Huawei Nova 2 And Nova 2 Plus Unveiled With 20MP Selfie Camera

ہواوے نے نووا 2 اور نووا 2 پلس سمارٹ فون متعارف کرا دئیے

ہواوے نے پریمیم مڈ رینج سمارٹ فون ہواوے نوا 2 (Huawei nova 2) اور ہواوے نوا 2 پلس (Huawei nova 2 plus) متعارف کرا دئیے ہیں۔ ان کا ڈیزائن آنر ڈیوائسز کی بجائے فلیگ شپ پی سیریز جیسا ہے۔
فون کی بیک پر ٖ ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ میں ایک کیمرہ 12 میگا پکسل سنسر(1.25µm پکسل) اور ایک کیمرہ آپٹیکل زوم اور پورٹریٹ موڈ کے ساتھ 8 میگا پکسل ہے۔اس فون کی اہم خصوصیت اس کا 20 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ ہے۔


نووا 2 اور نووا 2 پلس دونوں ہی میٹل یونی باڈی فون ہیں دونوں میں فرق سکرین سائز کا ہے۔ مین ماڈل کی سکرین 5 انچ کی اور پلس ماڈل کی سکرین 5.5 انچ کی ہے۔

(جاری ہے)

دونوں کی سکرین 1080p ریزولوشن کی حامل LPTS LCDs ہے۔ دونوں کی سکرین کی پروٹیکشن کے لیے 2.5 خمدار گلاس استعمال کیا گیا ہے۔ دونوں فون کی موٹائی اگرچہ ایک ہی یعنی 6.9 ملی میٹر ہے لیکن ان میں بیٹری الگ الگ گنجائش یعنی 2950 ایم اے ایچ اور 3340 ایم اے ایچ کی ہے۔

ہواوے نے فون میں Kirin 659 چپ سیٹ استعمال کیا ہے۔
ہواوے نوا 2 میں 4 جی بی ریم اور 64 جی بی سٹوریج ہے اور اس کی قیمت 2500 یوان یا 365 ڈالر ہے۔ نووا 2 پلس کی ریم 4 جی بی اور سٹوریج 128 جی بی ہے جبکہ اس کی قیمت 2900 یوان یا 420 ڈالر ہے۔ دونوں فون کی پری بکنگ تو شروع ہو چکی ہے لیکن فروخت کا آغاز 16 جون سے ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2017-05-26

More Technology Articles