Huawei P30 Pro official with 5x periscope, 40MP SuperSensing cameras

Huawei P30 Pro Official With 5x Periscope, 40MP SuperSensing Cameras

ہواوے نے 5x پیری سکوپ، 40 میگا پکسل سپر سینسنگ کیمروں کے ساتھ ہواوے پی 30 پرو متعارف کرا دیا

ہواوے نے 125 ایم ایم کی فوکل لینتھ کے 8 میگا پکسل پیری سکوپ زوم کیمرے کے ساتھ ہواوے پی 30 پرو متعارف کرا دیا ہے۔ ہواوے اور لائیکا  نےفون کے دوسرے دونوں کیمرے بھی اپ گریڈ کیے ہیں۔
ہواوے پی 30 پرو میں آر وائی  وائی بی  کلر فلٹر ایرے کے ساتھ سونی کا کسٹم 40 میگا پکسل کیمرہ استعمال کیا گیا ہے۔ اس میں کم روشنی میں بہتر کارکردگی کے لیے سبز کی جگہ پیلا رنگ ہے۔

پی 30 پرو میں آٹو فوکس اور ٹی او ایف کے ساتھ  20 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل کیمرہ (16 ایم ایم )ہے۔اس کی ہائیبریڈ زوم  10x تک ہے۔ ڈیجیٹل زوم کے ساتھ اسے 50x تک کیا جا سکتا ہے۔
اس فون کے فرنٹ کو بھی کمپنی نے ری ڈیزائن کیا ہے۔اس فون کی 6.47 انچ ایمولیڈ سکرین  میں انڈر ڈسپلے فنگر پرنٹ ریڈر ہے ۔ اس فنگرپرنٹ  ریڈر کی کارکردگی میٹ 20 پرو کے فنگرپرنٹ ریڈر سے بہتر ہے۔

(جاری ہے)

فون کی سکرین ریزولوشن 1080p+ ہے۔
اس فون کی مکمل سکرین ائیر پیس کا کام کرتی ہے۔ یعنی اپ سکرین پر اپنے کان کہیں بھی رکھیں، آپ کو واضح آواز سنائی دیتی ہے۔ تاہم اس سیٹ اپ میں کوئی سٹیریو سپیکر نہیں ہے۔ہواوے نے اس میں بڑے  باٹم فائرنگ سپیکر استعمال کیے ہیں۔
ہواوے نے اس فون کی نوچ کا سائز بھی کم کر دیاہے۔ اس میں بہتر بوکے رینڈرنگ کے ساتھ 32 میگا پکسل سیلفی کیمرہ ہے لیکن اس میں  اب تھری ڈی فیس سکینگ ہارڈ وئیر شامل نہیں کیا گیا ہے۔

ہواوے پی 30 پرو میں ہیوی ڈیوٹی کولنگ کے ساتھ  Kirin 980 چپ سیٹ ، 6 جی بی یا 8 جی بی ریم اور 512 جی بی تک انٹرنل سٹوریج ہے۔انٹرنل سٹوریج کو نینو میموری کارڈ سے بڑھایا جا سکتا ہے۔
پی 30 پرو میں ہواوے نے بہترین چارجنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے۔ اس کی 4200 ایم اے ایچ بیٹری کو 40W Super Charge سے چارج کیا جا سکتا ہے۔ اسے 15W فاسٹ وائرلیس چارجنگ اور ریورس وائرلیس چارجنگ بھی کی جا سکتی ہے۔
پی 30 پرو کے فرنٹ اور بیک  پر گلاس ہے۔ واٹر پروف کے لیے یہ آئی پی 68 سرٹیفائیڈ ہے۔ یہ کئی رنگوں میں پیش کیا گیا ہے۔
اس فون کے پری آرڈر شروع ہو چکے ہیں۔ اس کے 8 جی بی / 128 جی بی ماڈل کی قیمت 1000 یورو، 256 جی بی انٹرنل سٹوریج ماڈل کی قیمت 1100 یورو اور 512 جی بی انٹرنل سٹوریج ماڈل کی قیمت 1250 یورو ہے۔
Huawei P30 Pro official with 5x periscope, 40MP SuperSensing cameras
تاریخ اشاعت: 2019-03-27

More Technology Articles