Huawei P9 and P9 Plus announced

Huawei P9 And P9 Plus Announced

ہوواوے پی 9 اور پی 9 پلس

ہوواے نے لندن میں منعقد ایک تقریب میں پی 9 اور پی 9 پلس متعارف کرا دیا ہے۔ان دونوں سمارٹ فونز کی تفصیلات ذیل میں ہیں۔

ہوواوے پی 9 (Huawei P9)
ہوواوے پی 9 ایک ریگولر سائز فلیگ شپ ہے۔ ڈیوائس کا ڈسپلے 5.2 انچ ہے، جس کی ریزولوشن 1080p ہے۔ہوواے نے اس میں اپنا بنایا ہوا کرین 955 چپ سیٹ لگایا ہے، جو میٹ 8 میں لگائے گئے کرین 950 کا تبدیل شدہ ورژن ہے۔

ڈیوائس کے اوکٹا کور سی پی یو میں کواڈ کور کورٹیکس –اے 72 کلسٹر کی سپیڈ 2.5 گیگا ہرٹز اور کواڈ کور کورٹیکس –اے53 کلسٹر کی سپیڈ 1.80 گیگاہرٹز ہے۔
اس ڈیوائس کے دو ورژن جاری کیے گئے ہیں۔ ایک میں 3جی بی ریم اور 32 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے جبکہ دوسرے میں 4 جی بی ریم اور 64 جی بی سٹوریج ہے۔مائیکروایس ڈی سلاٹ سے انٹرنل سٹوریج بڑھائی بھی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)


اس ڈیوائس کا بہترین فیچر ڈوئل ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ اس کا کیمرہ ہے۔ اس کیمرہ سنسر کی ڈویلپمنٹ میں ہوواوے کے ساتھ مشہور زمانہ کمپنی Leica نے بھی حصہ لیا ہے۔ڈویوائس کے دو رئیر کیمروں میں سے ایک رنگین تصاویر بناتا ہے جبکہ دوسرا بلیک اینڈوائٹ تصویر بناتا ہے۔ دونوں تصاویر کو ملا کر بہترین تصاویر سامنے آتی ہے(ہوواوے پی 9 کیمرے کی مزید تفصیلات اس صفحے پر
کیمرے کے لینز کا اپرچر f/2.2ہے جو 35 ایم ایم کے مطابق 27 ایم ایم کے برابر ہے۔
اس ڈیوائس کی باڈی ایلومینئم کی بنی ہوئی ہے، جو دیکھنے میں ہواوے کے بنائے ہوئے نیکسس 6 پی جیسا ہے۔ڈیوائس کی بیک پر فنگر پرنٹ سکینر نصب کیا گیا ہے۔ڈیوائس کی بیٹری 3000 ایم اے ایچ کی ہے،جسے یو ایس بی ٹائپ سی کنکٹر سے چارج کیا جا سکتا ہے۔

ہوواوے پی 9 پلس(Huawei P9 Plus)
پی 9 پلس کا ڈسپلے 5.5 انچ ایمولیڈ ہے۔
اسے پی 9 پر پریشر سنسی ٹیویٹی(sensitivity) کی وجہ سےبرتری حاصل ہے، جو 3 ڈی ٹچ سٹائل جیسا فیچر ہے۔پی 9 پلس میں اس ٹیکنالوجی کو پریس ٹچ کا نام دیا گیا ہے۔ ہوواوے اس فیچر کو ٹاپ اینڈ میٹ ایس میں بھی متعارف کرا چکا ہے۔
پی 9 پلس کا صرف ایک ہی ورژن متعارف کرایا گیا ہے، جس کی ریم 4 جی بی اور انٹرنل سٹوریج 64 جی بی ہے۔
پی 9 پلس کی بیٹری بھی بنیادی ماڈل سے بہتر یعنی 3400 ایم اے ایچ ہے۔
ڈوئل آئی سی ریپڈ چارج(Dual-IC Rapid Charge) کی بدولت صرف 10 منٹ چارجنگ سے 6 گھنٹے تک فون استعمال کیا جاسکتا ہے۔
ہوواوے پی 9 کے 3جی جی /32 جی بی ورژن کی قیمت 599یوروز، 4 جی بی / 64 جی بی ورژن کی قیمت 649 یوروز جبکہ پلس ماڈل کی قیمت749 یوروز ہیں۔
پی 9 کے چھوٹے ماڈل 16 اپریل سے یورپ اور مشرق وسطیٰ کے 29 ممالک تک میں فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔ پلس ماڈل کو 20 مئی سے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

Huawei P9 and P9 Plus announced
تاریخ اشاعت: 2016-04-07

More Technology Articles