Huawei Porsche Design Mate RS has two fingerprint readers

Huawei Porsche Design Mate RS Has Two Fingerprint Readers

ہواوے پورشے ڈیزائن میٹ آر ایس میں دو فنگر پرنٹ سکینر اور 512 جی بی سٹوریج ہے

تاریخی طور پر ہواوے کا پورشے ڈیزائن فون کو زیادہ قیمت کی وجہ سے سٹیٹس سمبل سمجھا جاتا ہے۔ ہواوے نے پیرس فرانس میں ہونے والی تقریب میں ہواوے پی 20 اور پی 20 پرو کے ساتھ ہواوے پورشے ڈیزائن میٹ آر ایس متعارف کرا دیا ہے۔ یہ کمپنی کا اب تک کا بہترین سمارٹ فون ہے۔ یہ فون اصل میں تو پی 20 پرو کی بہتر شکل ہے۔ فون میں 6 انچ ایمولیڈ کیو ایچ ڈی ڈسپلے ہے، جس کی ایسپیکٹ ریشو 18:9 ہے۔

فون کی سب سے دلچسپ بات اس میں انڈرڈسپلے فنگر پرنٹ کا شامل ہونا ہے۔ اسے استعمال کرنے کے لیے آپ کو اس کے اوپر اپنی انگلی رکھنی پڑے جس کے ساتھ ہی سکرین آن ہو کر فون ان لاک ہو جائے گا۔ انڈرڈسپلے فنگر پرنٹ سکینر کے ساتھ فون کی بیک پر بھی ایک فنگر پرنٹ سکینر ہے۔

(جاری ہے)

فون کی سکرین میں باڈی کے حساب سے 8 خم ہیں۔یعنی ہواوے نے براہ راست سام سنگ کے مقابلے میں خمدار ایمولیڈ ڈسپلے بنا لیا ہے۔

اس فون کی باڈی میٹل اور گلاس سے بنی ہے۔ یہ فون سیاہ رنگ میں ہے لیکن چین کےلیے اس کا ایک خصوصی ورژن سرخ رنگ میں بھی بنایا گیا ہے۔
میٹ آر ایس میں پی 20 پرو کا ہی 40 میگا پکسل + 8 میگا پکسل + 20 میگا پکسل کا ٹرپل کیمرہ ہے۔ اس میں وہی 5 گنا ہائی بریڈ زوم، 960fps ویڈیو، مصنوعی ذہانت اور دوسرے تمام فیچرز ہیں۔
فون میں مصنوعی ذہانت کا حامل Kirin 970 چپ سیٹ اور 6 جی بی ریم ہے۔
یہ فون 256 جی بی اور 512 جی بی سٹوریج آپشن کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔ فون کے باقی تمام فیچر پی 20 پرو کے ہی ہیں۔ فون میں سپر چارج کے ساتھ وائرلیس چارجنگ اور سٹیریو سپیکرز بھی ہیں۔
اس فون کے 256 جی بی ماڈل کی قیمت پی 20 پرو سے دوگنی یعنی 1695 یورو جبکہ 512 جی بی ماڈل کی قیمت 2095 یورو ہے۔ میٹ آر ایس 12 اپریل سے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

Huawei Porsche Design Mate RS has two fingerprint readers
تاریخ اشاعت: 2018-03-27

More Technology Articles