Huawei Y7 Prime unveiled: 4,000mAh battery and Snapdragon 435

Huawei Y7 Prime Unveiled: 4,000mAh Battery And Snapdragon 435

ہواوے نے ہواوے وائی 7 پرائم لانچ کردیا

ہواوے نے ہانگ کانگ میں وائی 7 پرائم کا اعلان کر دیا ہے۔ ایسا لگتا ہے جیسے یہ چینی Enjoy 7 Plus کا ورژن ہے۔ ہانگ کانگ میں اس کی قیمت 1880 ہانگ کانگ ڈالر یا 240 امریکی ڈالر ہے۔
میٹل باڈی کے وائی 7 پرائم کی موٹائی 8.35 ملی میٹر ہے۔ 5.5 انچ 720p آئی پی ایس ڈسپلے کی حفاظت کے لیے اس پر 2.5D گلاس بھی ہے۔وائی 7 پرائم میں سنیپ ڈریگن 435 چپ سیٹ(8x A53, Adreno 505)، 3 جی بی ریم اور 32 جی بی سٹوریج ہے۔

اس فون میں اینڈروئیڈ 7.0 نوگٹ کے ساتھ ہواوے EMUI 5.1انسٹا ل ہے۔

(جاری ہے)


فوٹوگرافی کے لیے فون کی بیک پر 12 میگاپکسل (f/2.2, 1.25µm pixels) اور فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرہ ہے۔ فون کا بیک کیمرہ 1080p ویڈیو بھی ریکارڈ کر سکتا ہے۔ بیک کیمرے کے نیچے فنگر پرنٹ سنسر ہے، جس کا ری ایکشن ٹائم 0.3 سیکنڈ ہے۔
کنکٹیویٹی کے لیے فون میں ایل ٹی ای، جی ایس ایم اور سی ڈی ایم اے سپورٹ کے ساتھ دو سم سلاٹس ہیں۔ اس کے علاوہ فون میں Wi-Fi b/g/n ، مائیکرو یو ایس بی اور 3.5 ایم ایم ہیڈ فون جیک ہے۔ فون کو دیر تک چلانے کے لیے اس میں 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-06-09

More Technology Articles