In India, Motorola replaces Nokia as the fourth largest smartphone brand

In India, Motorola Replaces Nokia As The Fourth Largest Smartphone Brand

بھارت میں موٹورولا نے نوکیا کی جگہ لے لی!

ایک تجزیہ کار کی رپورٹ کے مطابق جون کے آخر میں موٹو رولا نے نوکیا کو مات دیتے ہوئے خود کو انڈیا کی چوتھی بڑی سمارٹ فون کمپنی کی حیثیت سے منوا لیا ہے۔
جون میں ختم ہونے والے تین ماہ کے دورانیہ میں کمپنی نے 955,650 سمارٹ فون برآمد کیے، جبکہ اس سے پہلے اسی دورانیہ میں 633,720 سمارٹ فون برآمد کیے گئے تھے۔
یہ 2014 کی پہلے سہ ماہی کی بالکل الٹ ہے،جب موٹو رولا نے نوکیا کے 583,160 سمارٹ فونز کے مقابلے میں 379,310 سمارٹ فونز برآمد کیے تھے۔


دوسری سہ ماہی میں اضافے کی وجہ سے موٹو رولا سال کے پہلی ششماہی میں نوکیا سے ثبقت لے گیا۔
جنوری سے جون تک موٹو رولا کی جانب سے 1.33 ملین یونٹس برآمد کیے گئے تھے جبکہ نوکیا کی جانب سے 1.21 ملین یونٹس برآمد کیے گئے تھے۔
آخری سہ ماہی میں 4.4 ملیں یونٹس کے ساتھ سامسنگ انڈیا میں سب سے آگے تھا۔

(جاری ہے)

جبکہ اس کے مقابلے پر انڈیا کے مقامی برانڈ مائیکرومیکس 3.1 ملین یونٹس اور قاربن 1.07 ملین یونٹس کے ساتھ تھے۔


اپریل سے جون تک کے وقت کے دوران انڈیا کی سمارٹ فون کی مارکیٹ میں 9 فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
موٹو رولا کی کامیابی کا سہرا ملک میں لانچ کیے جانے والے ’’موٹو رولا موٹو جی ‘‘کے سر بھی جاتا ہے۔اس ماڈل کے بعد موٹو رولا کے دو اور ماڈل’ موٹو ایکس‘ ، ’موٹو ای ‘ بھی انڈیا میں لانچ کیے گئے۔
اس ہفتے موٹو جی کی قیمت میں 2000 روپے کی کمی کے بعد 8GB ماڈل کی قیمت 10,499 روپے ہوگی ہے، جبکہ 16GB والے ماڈل کی قیمت 11,999 روپے ہوگی ہے۔
دریں اثنا موٹو ایکس کی قیمت 23,999 روپے ، جبکہ موٹو ای کی قیمت 6999 روپے ہے۔
پاکستان میں بھی موٹورولا کے فون جلد لانچ ہونے کی اُمید ہے، اس سلسلے میں دو بڑی موبائل ڈسٹری بیشن کمپنیاں مقابلے میں ہیں، اور دونوں کی طرف سے موٹورولا کو پیشکش کی جا چکی ہیں۔اُمید ہے کہ اگے چند مہینوں میں موٹو رولا کے فون پاکستان میں باقاعدہ طور پرفروخت کیلئے پیش کر دئیے جائیں گے.

تاریخ اشاعت: 2014-08-04

More Technology Articles