Inside the iPad Mini 4 Basically a smaller iPad Air 2

Inside The IPad Mini 4 Basically A Smaller IPad Air 2

آئی پیڈ منی 4 اصل میں آئی پیڈ ائیر 2 ہی ہے

نئی ڈیوائسز کو متعارف کرائے کی تقریب میں ایپل نے آئی پیڈ منی4 سے آئی پیڈ پرو (تفصیلات اس صفحے پر) کے بارے میں بات کی اور آئی پیڈ منی4 کوچند جملوں میں متعارف کرا دیا گیا۔ایپل کے اس رویے سے آئی فکس اٹ کے کے ماہرین کو لگا کہ ایپل کچھ چھپا رہا ہے۔انہوں نے اس سلسلے میں مکمل چھان بین کا فیصلہ کیا۔


انہوں نے ایک نیا ٹیبلٹ لے کر اسے پرزے پرزے کھول کر دیکھا اور بتایا کہ یہ ٹیبلٹ چھوٹی سکرین کے ساتھ بالکل آئی پیڈ ائیر 2 ہی ہے۔
ایپل نے اسے پتلا بنانے کےلیے ایل سی ڈی اور پینل گلاس میں تبدیلی کی ہے مگر اس سے یہ مہنگا بھی ہوگیا اور خراب ہونے پر مرمت بھی الگ طریقے سے کرنی پڑتی ہے۔

(جاری ہے)


ان کے علاوہ اندر سے یہ آئی پیڈ ائیر 2 کا ری میک ہے۔

پروسیسرسے لیکر ریم اور کیمرہ سب کچھ ایک سا ہے۔آئی پیڈ منی 4 اپنے پیش رو آئی پیڈ منی 3 سے کافی ہلکا بھی ہے مگر اس کی وجہ یہ ہے کہ ایپل نے آئی پیڈ 3 میں 6471ایم اے ایچ کی بیٹری استعمال کی ہے جبکہ آئی پیڈ منی 4 میں 5124ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔بیٹری کم کرنے کے باوجود ایپل کا دعویٰ ہے کہ ٹیبلٹ 10 گھنٹے تک چلے گا۔
منی 4 ایک اور لحاظ سے آئی پیڈ ائیر 2 سے بہتر ہے کہ یہ اس سے سستا ہے۔16 جی بی آئی پیڈ منی کی قیمت 399 ڈالر ہے جبکہ 16 جی بی آئی پیڈ ائیر 2 کی قمت 499 ڈالر ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-09-19

More Technology Articles