IPhone 6 production to start shortly

IPhone 6 Production To Start Shortly

اپیل بہت جلد آئی فون 6 کی پروڈکشن شروع کر دے گا۔

کمرشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایپل ایک ہفتے تک آئی فون 6 کی پروڈکشن شروع کا ارادہ رکھتا ہے۔ ایپل کے پارٹنر پیگاٹرن نے آئی فون 6 کی پروڈکشن شروع کرنے کے لیے نئی فیکٹری کھولی ہے اور اس کے لیے ورکرز کی بھرتی بھی شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

صرف پیگاٹرن ہی فون بنانے میں ایپل کا پارٹنر نہیں ہے بلکہ Hon Hai Precision Industry جو کہ فوکسکون کے نام سے جانی جاتی ہے بھی ایپل کے ساتھ کام کررہی ہے۔ آئی فون 6 کے متعلق ابھی تک کوئی تفصیل تو منظرِ عام پر نہیں آئی سوائے اس کے کہ یہ ایپل کے دوسرے آئی فونز کے مقابلے میں بڑی سکرین کے ساتھ سامنے آئے گا۔

تاریخ اشاعت: 2014-03-19

More Technology Articles