Japanese WalkCar transport device fits in a backpack

Japanese WalkCar Transport Device Fits In A Backpack

جاپانی کمپنی نے واک کار متعارف کرا دی

ایک جاپانی کمپنی نے واک کار(WalkCar) کے نام سے چھوٹی سی پورٹیبل ٹرانسپورٹیشن ڈیوائس متعارف کرائی ہے۔یہ ڈیوائس اتنی چھوٹی کہ اگر استعمال میں نہ ہوتو بیگ میں رکھی جا سکتی ہے۔کوکوا موٹرز(Cocoa Motors) نے اس واک کار کی کئی ویڈیوز کو اپنے یو ٹیوب اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کیا ہے۔
اس ڈیوائس کا وزن 6.6پاؤنڈ ہے۔ یہ زیادہ سے زیادہ 6 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

واک کار کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح پاؤں سے ہی اس کو اپنی مرضی کی سمت میں موڑا جا سکتا ہے۔اس ڈیوائس کو روکنے کے لیے صرف اس پر سے اترنا پڑتا ہے اور یہ رک جاتی ہے۔ یعنی یہ ڈیوائس اس وقت تک نہیں چلتی جب تک کوئی اس پر کھڑا نہ ہو۔یہ ڈیوائس 265پاؤنڈ(120 کلوگرام)وزن تک کے شخص کے ساتھ سفر کر سکتی ہے ۔ویڈیو میں یہ بھی دکھایا گیا کہ کس طرح اس ڈیوائس سے بہت بھاری وزن کی ریڑھی کو دھکیلا جا سکتا ہے۔
اسے بنانے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ اس ڈیوائس کو اکتوبر میں کک سٹارٹر پر شروع ہونے والی فنڈ ریزنگ کے ذریعے خریدا جا سکے گا۔

تاریخ اشاعت: 2015-08-12

More Technology Articles