Kangaroo is a portable phone sized Windows 10 desktop

Kangaroo Is A Portable Phone Sized Windows 10 Desktop

کینگرو پورٹیبل فون سائز ونڈوز 10 ڈیسک ٹاپ

گوگل (تفصیلات اس صفحے پر) اور دوسروں کے متعارف کرائے گئے سٹک کمپیوٹر کچھ وجوہات کی بنا پر بہت زیادہ مشہور نہیں ہوسکے۔ اہم وجوہات میں ایک سے زیادہ پورٹ کا نہ ہونا بھی شامل ہے۔پروجیکٹر بنانے والی کمپنی ان فوکس(InFocus) نے ایک بہتر آپشن دیا ہے۔ان فوکس کا بنایا ہوا کینگرو پی سی بیٹری سے چلنے والا ونڈوز 10 ڈیسک ٹاپ پی سی ہے۔

اس کا سائز بھی بس سمارٹ فون جتنا ہی ہے۔اس کمپیوٹر کو آرام سے جیب میں رکھا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

کسی بھی جگہ ملحق آلات(peripheral) لگا کر چار گھنٹے تک کمپیوٹر کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔کینگرو کو آئی پیڈ سے بھی کنکٹ کیا جا سکتا ہے۔ان فوکس نے کینگرو کے ساتھ جو ڈاک دیا ہے اس میں ایک ایچ ڈی ایم آئی پورٹ اور دو یو ایس بی پورٹس ہیں۔ان فوکس کاکہنا ہے کہ مستقبل میں مزید ایڈونز بھی جاری کرے گا۔
یہ سسٹم انٹری لیول کے لیپ ٹاپ سے زیادہ طاقتور نہیں ہے۔ اس میں Atom x5پروسیسر، 2 جی بی ریم اور 32 جی سٹوریج ہے جسے بڑھایا جا سکتا ہے۔ری چارج ایبل بیٹری کے ساتھ اس سسٹم کی قیمت 99 ڈالر ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-10-27

More Technology Articles