KFC is partnering with Huawei to release its own smartphone

KFC Is Partnering With Huawei To Release Its Own Smartphone

کے ایف سی بھی اپنا سمارٹ فون متعارف کرا رہا ہے

کے ایف سی کو چین میں اپنے کاروبار کا آغاز کیے 30 سال مکمل ہوگئے ہیں۔ اس خوشی کے موقع پر کے ایف سی نے ایک سمارٹ فون لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کے ایف سی نے سمارٹ فون کے لیے ہواوے سے شراکت داری کی ہے۔ بدقسمتی سے یہ فون صرف چینی صارفین کے لیے محدود تعداد میں متعارف کرایا جائے گا۔ اس فون کی بیک پر ہواوے اور کے ایف سی کے لوگو ہونگے۔ بیک پر 1987 بھی لکھا ہوگا۔

1987 کے تاریخی سال میں کے ایف سی نے چین میں اپنے کام کا آغاز کیا تھا۔

(جاری ہے)


اس فون کا نہ صرف ڈیزائن کے ایف سی کی تھیم پر ہوگا بلکہ اس میں کے ایف سی ایپلی کیشن اور کے  ایف سی میوزک ایپلی کیشن بھی ہوگی۔اس میوزک ایپلی کیشن سے صارفین کے ایف سی ریسٹورنٹس میں اپنی پسند کا میوزک چلا سکیں گے۔
ابھی تک  کے ایف سی یا ہواوے میں سے کسی نے فون کی قیمت کے بارے میں نہیں بتایا ہے۔امید کی جارہی ہے کہ یہ فون علی بابا کے ٹی مال پلیٹ فارم پر دستیاب ہوگا۔ کے ایف سی پہلے ہی اپنی ڈیلز کے لیے اس پلیٹ فارم کو استعمال کررہا ہے ۔

KFC is partnering with Huawei to release its own smartphone
تاریخ اشاعت: 2017-07-11

More Technology Articles