Kia App key phone ki battery jaldi khatam ho jati hai

Kia App Key Phone Ki Battery Jaldi Khatam Ho Jati Hai

کیا آپکے سمارٹ فون کی بیٹری جلدی ختم ہو جاتی ہے؟

سمارٹ فونز صارفین کی طرف سے سب سے زیادہ مانگ لمبی بیٹری کی جاتی ہے۔، لیکن آخر کار آپ کا سمارٹ فون واقعی میں کتنا چلتا ہے؟ آپ فون بنانے والو ں کی طرف سے دی گئی تفصیلات پڑھ سکتے ہیں کہ آپکا فون بات کرتے وقت اور میوزک سنتے ہوئے کتنی دیر چلے گا۔
لیکن یہ سب بھی آپ کو آپ کے سمارٹ فون کی بیٹری کی صحیح معیاد نہیں بتا سکتے کہ آخر وہ کتنے دن یا کتنے گھنٹے چلے گا؟

آج ہم آپ کو ایک ایسے طریقے کے بارے میں بتائیں گے جس سے آپ جان سکیں گے کہ آپ کا سمارٹ فون کتنے دن اور کتنے گھنٹے چلے گا۔

یہ ایک بہت آسان طریقہ ہے مگر اس میں تھوڑا وقت درکار ہوگا۔

ہم نے کچھ ایپلیکیشنزکوآزمایا جن کو’ بیٹری لاگز ‘ battery loggersکہا جاتا ہے جو آپ کی بیٹری میں ہونے والے معمولی سے معمولی فرق کو بھی ریکارڈ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اور چارجنگ کے بعد استعمال ہونے والے گھنٹوں کی صحیح تعداد بتاتے ہیں۔ہم نے ہوانگ ٹائیروک Hwang Tae-rok کا بنایا ہوا ایپ چنا ہے۔

کیونکہ کہ یہ کافی حد تک درست ثابت ہوا ہے۔یہ ایپ مفت ہے اور گوگل پلے سٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد اس ایپ کو کھول کر بڑے ’ سٹارٹ سروس‘ کے بٹن کو دبائیں ۔سٹارٹ بٹن کو دباتے ہی ایپ آپ کی بیٹری کے سٹیٹس کو ریکارڈ کرنا شروع کر دے گی اور بیٹری ختم ہونے کے بعد بھی اس کے لاگز کو محفوظ رکھے گی۔
جیسے کہ ہم نے کہا کہ یہ آسان ہے مگر اس کے لیے وقت درکار ہے۔
پس آپ کو روزانہ کے مطابق اپنا سمارٹ فون استعمال کرنا ہے، مگر اس کو بار بار چارچ نہیں کرنا، صرف ایک بار مکمل چارج کرنا ہے، اور یہ سب پورا ایک ہفتہ کرنا ہے۔ اس دوران بیٹری کے لاگز بیک گراؤنڈ میں چلتے رہیں گے اور ضروری ڈیٹا اکھٹا کرتے رہیں گے.

ایک ہفتے بعد بیٹری لاگ ایپ کو کھولیں، پھر لاگ معلومات کو چنیں اور دیکھیں کہ کس ٹائم پر آپ کے فون کی بیٹری پوری تھی اور کب وہ تھوڑی تھی، یہ سب کچھ ایسا نظر آئے گا۔

بیٹری لاگر اپلیکیشن

آپ کے پاس آپ کی بیٹری کی معیاد آجائے گی کہ آپ کے استعمال کے مطابق بیٹری کتنی دیر چلی، اور آپ کونسی اپلیکیشن کو زیادہ استعمال نہ کرکے اپنی بیٹری بچا سکتے ہیں۔

اپلیکیشن صرف اینڈرائیڈ پر دستیاب ہے، ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

تاریخ اشاعت: 2014-02-02

More Technology Articles