Kickstar listed Pictar turns your iPhone into a DSLR camera

Kickstar Listed Pictar Turns Your IPhone Into A DSLR Camera

پکٹار آئی فون کو ڈی ایس ایل آر میں تبدیل کر دےگا

کک سٹارٹر پر  ایک نئی کیمرہ گرپ متعارف کرائی  گئی ہے(اس صفحے پر) جو آئی فون کو ڈیجیٹل ایس ایل آر  کیمرےمیں بدل دے گی۔ اس پراڈکٹ کا نام Pictar ہے۔ یہ پراڈکٹ آئی فون 4 اور 6ایس  تک کے ڈیزائن کو سامنے رکھ کر بنائی ہے۔تاہم یہ آئی فون 6 پلس اور 6 ایس پلس کو سپورٹ نہیں کرےگی۔ کک سٹارٹر پر اس کے لیے 1لاکھ ڈالر جمع کرنے کی مہم کا آغاز ہوا تھا جس میں38,148 ڈالر(اپ ڈیٹ  95,571ڈالر ) جمع ہو چکے ہیں اور مہم کے ختم ہونے میں 34 دن بقایا ہے۔


اس کے اہم فیچرز میں سےا یک شٹر ریلیز کا ہے۔

(جاری ہے)

اچھی طرح پریس کرنے پر کیمرہ تصویر بنائے گا جبکہ آدھا پریس کرنے پر کیمرہ فوکس کرے گا۔زوم رنگ کی بدولت ایک ہی ہاتھ سے منظر کو زوم ان اور آؤٹ کیا جا سکتا ہے۔اس زوم رنگ پر کلک کرنے سے فرنٹ اور بیک کیمرہ سوئچ ہوتا ہے۔
پکٹار کی کلاسک کٹ کی قیمت 90ڈالر ہے جس میں پکٹار، رسٹ سٹراپ، پیڈڈ پاؤچ اور ایپلی کیشن شامل ہے۔ 120 ڈالر کی پریمیم کٹ میں  کلاسک کٹ کی اشیاء ، گردن کی سٹراپ اور ایک سٹینڈ شامل ہے۔
پکٹار کی ترسیل نومبر 2016 میں شروع ہوگی۔

تاریخ اشاعت: 2016-04-21

More Technology Articles