LEECO MAKES INDIA DEBUT WITH LEMAX LEMAX SAPPHIRE AND LE 1S SMARTPHONES

LEECO MAKES INDIA DEBUT WITH LEMAX LEMAX SAPPHIRE AND LE 1S SMARTPHONES

لی ایکو نے بھارت میں تین سمارٹ فون متعارف کرا دئیے

چینی کمپنی لی ٹی وی (LeTV)، جس نے حال ہی میں خود کو لی ایکو(LeEco) کےنام سے ری برانڈ کیا ہے، نے بھارت میں لی ایکو میکس(LeEco Max) سمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔
کمپنی کا فلیگ شپ لی میکس سفائر(Le Max Sapphire) کے اہم فیچر میں سفائر گلاس ڈسپلے ہےجسے توڑنا بہت ہی زیادہ مشکل ہے۔اس ڈیوائس کی قیمت 69,999 بھارتی(107964 پاکستانی) روپے ہے۔اس قیمت میں یہ فون آئی فون 6 ایس سے بھی مہنگا ہے جو بھارت میں 62000 بھارتی روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔


کمپنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ بھارت میں صرف دعوت نامے پر ہی لی ایکو کے 1000 یونٹ فروخت کرے گی۔
لی ایکو نے لی میکس کے دو 64 جی بی اور 128 جی بی ورژن بھی لانچ کیے ہیں، ان کی قیمتیں بالترتیب 32999 اور 36999 بھارتی روپے ہیں۔یہ سمارٹ فون 16 فروری سے فلپ کارٹ پر فروخت ہونا شروع ہونگے۔

(جاری ہے)


اینڈروئیڈ 5.1 لولی پاپ بیسڈ لی میکس سمارٹ فون کے فیچرز میں 6.33 انچ کواڈ ایچ ڈی (2,560x1,440p) ڈسپلے اور 2 گیگا ہرٹز اوکٹا کور سنیپ ڈریگن چپ سیٹ شامل ہے۔

لی ایکو میکس سمارٹ فون میں 4 جی بی کی ریم اور 3400 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ فون کی بیک پر IMX230 سنسر کے ساتھ 21 میگا پکسل کیمرہ لگا ہے جبکہ فرنٹ پر اومنی وژن (OV4688) سنسر اور 81.6 ڈگری چوڑے لینز کےساتھ4 میگا پکسل کیمرہ ہے۔فون کے کنکٹیویٹی آپشنز میں 4جی، 3جی، وائی فائی، بلوٹوتھ 4.0، جی پی ایس اور یو ایس بی ٹا سی شامل ہیں۔
لی ایکو نے لی 1 ایس (Le 1S) سمارٹ فون بھی لانچ کیا ہے۔
اس کے فیچرز میں 5.5 انچ ڈسپلے، 3جی بی ریم، 32 جی بی انٹرنل سٹوریج، 13 میگا پکسل رئیر کیمرہ اور 5 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ ہے۔ مکمل ایلومینئم باڈی کے ساتھ اس سمارٹ فون کا وزن 169 گرام ہے ، جو آئی فون 6ایس سے ہلکا ہے۔ بیزل لیس ڈیزائن کے اس فون کی قیمت 10999 بھارتی روپے ہے۔میٹل باڈی کے اس سمارٹ فون میں ہیلیو ایکس 10 ٹربو اوکٹا کور پراسیسر ہے۔کمپنی کے مطابق کیمرے کا captureریٹ 0.09 سیکنڈ ہے۔
لی 1ایس کی پہلی فروخت 2فروری کو شروع ہوگی، جس کے لیے صارفین 20 جنوری کو شام 6 بچے سے 2 فروری دن 11بجے کے درمیان رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-01-21

More Technology Articles