Lenovo A1900 is new $60 droid with a quad-core CPU

Lenovo A1900 Is New $60 Droid With A Quad-core CPU

لینوو کا نیا سمارٹ فون۔ اے1900

سستے موبائل فون کے حوالے سے لینوو نے اپنی ہی کمپنی کے موٹو جی اور موٹو ای کے مقابلے پر ایک اور سمارٹ فون لے آئی ہے۔ لینوو کا نیا اے 1900 سستے ترین سمارٹ فونز میں سے ایک ہے۔ اس کی قیمت 60 ڈالر ہے۔اس سمارٹ فون کی تفصیلات دیکھیں تو اس کے سستا ترین موبائل ہونے میں کوئی شک نہیں رہتا۔لینوو کے اے 1900 کی تفصیلات اس طرح سے ہیں۔

(جاری ہے)


چپ سیٹ: سپریڈ ٹرم ایس سی 7730
پراسیسر: 1.2 گیگا ہرٹز کواڈ کور
جی پی یو: Mali-400
ریم:512 ایم بی
سٹوریج: 4 جی بی
کارڈ سلاٹ: مائیکروایس ڈی
سکرین: 4 انچ
ریزولوشن: 800x480پکسل( 233 پی پی آئی)
سم سپورٹ: ڈوئل سم
نیٹ ورک سپورٹ:2جی، 2100 ایم ایچ زیڈ 3 جی، جی پی ایس، وائی فائی، ایف ایم ریڈیو
بیٹری: 1500 ایم اے ایچ
پیمائش: 121 x 62 x 9.5ملی میٹر
وزن:117 گرام

یہ سمارٹ فون ابھی مغربی ممالک کی مارکیٹ میں لانچ نہیں کیا جائے گا تاہم چند ہفتوں میں اسے چینی ریٹیلر کے ذریعے حاصل کیا جاسکے گا۔

تاریخ اشاعت: 2015-04-11

More Technology Articles